محمد اسامہ سَرسَری

لاگ اِن ہوکر 100 کوائنز مفت میں حاصل کریں۔

لباس کے آداب

سوال:

اسلامی تعلیمات کی روشنی میں مردوں اور عورتوں کے لیے لباس کے آداب بتائیے۔

جواب:

لباس کے عمومی آداب: • لباس ایسا ہو جو ستر کو مکمل ڈھانپے۔ • ایسا لباس نہ ہو جو ستر کی ساخت واضح کرے۔ • لباس صاف ستھرا اور پاکیزہ ہو۔ • فاسقوں اور کفار کی مشابہت سے بچا جائے۔ • غرور اور تکبر کے مظاہرے سے گریز کیا جائے۔ مردوں کے لیے لباس کے خصوصی آداب: • زنانہ لباس یا کافروں کی مشابہت والے لباس سے اجتناب کریں۔ • کسم یا زعفران سے رنگے ہوئے کپڑے نہ پہنیں۔ • خالص سرخ رنگ کے لباس سے پرہیز کریں۔ البتہ دوسرے رنگ کی آمیزش ہو یا دھاری دار ہو تو پہن سکتے ہیں۔ • اعتدال سے زیادہ شوخ رنگ نہ ہو۔ خواتین کے لیے لباس کے خصوصی آداب: • لباس مکمل ستر کو یعنی ہاتھ، پاؤں اور چہرے کے سوا باقی تمام بدن کو ڈھانپنے والا ہو۔ • خواتین لال رنگ پہن سکتی ہیں۔ • باریک اور چست نہ ہو۔ • غیر مردوں کے سامنے زینت اور سنگھار ظاہر نہ کرے۔ • لباس کا انداز سادگی اور وقار کا حامل ہو۔ • پردے کی مکمل رعایت رکھی جائے، خاص طور پر باہر نکلتے وقت۔