محمد اسامہ سَرسَری

لاگ اِن ہوکر 100 کوائنز مفت میں حاصل کریں۔

منطق کیسے سمجھیں؟

سوال:

منطق کیسے سمجھیں؟

جواب:

منطق کو سمجھنے کے لیے سب سے پہلے اس کی بنیادی اصطلاحات جیسے تصور، تصدیق، مقدمہ، نتیجہ، استدلال، قیاس اور استقراء کو سمجھیں اور روزمرہ کی آسان مثالوں سے ان کا تجزیہ کریں، مثلاً "تمام انسان فانی ہیں، زید انسان ہے، لہٰذا زید فانی ہے۔" اردو یا آسان زبان میں منطق کی ابتدائی کتابوں جیسے تیسیر المنطق، تسہیل المنطق کا مطالعہ کریں یا آن لائن ویڈیوز سے مدد لیں۔ روزمرہ کے دلائل کا تجزیہ کریں اور منطقی سوالات حل کر کے مشق کریں، تاکہ غلطیوں کو پہچان سکیں۔ اس کے ساتھ ساتھ کسی ماہر استاد کی رہنمائی حاصل کرنا مفید ہوگا۔ منطق کو آہستہ آہستہ اور مسلسل مشق کے ذریعے سمجھا جا سکتا ہے، بشرطیکہ اسے مشکل نہ سمجھا جائے۔سب سے اچھی اور مفید ترین صورت یہ ہے کہ منطق کی کوئی بھی بنیادی کتاب کسی ماہر منطق سے ایک بار سبقا سبقا پڑھ لیں۔