خدا کی عبادت میں آگے تھیں سودہ
نبی کی اطاعت میں آگے تھیں سودہ
فقیروں میں تقسیم کرتی تھیں دولت
کہ جود و سخاوت میں آگے تھیں سودہ
دیا اپنا حق عائشہ کو انھوں نے
کہ ایثار و الفت میں آگے تھیں سودہ
ملا ان کو امت کی ماں کا جو رتبہ
تو شفقت ، محبت میں آگے تھیں سودہ
کیا رشک ان پر بہت عائشہ نے
کہ ہر اک سعادت میں آگے تھیں سودہ
نبی مسکراتے تھے باتوں پہ ان کی
اسامہ! ظرافت میں آگے تھیں سودہ
شاعر:
محمد اسامہ سَرسَری