مساکینِ امت کی غمخوار زہراء
خواتینِ جنت کی سردار زہراء
حبیبِ خدا کی تھیں لختِ جگر وہ
تھے خوش مصطفی اور سرشار زہراء
بھلے نام والے ، بڑی شان والے
علی ، فاطمہ یعنی کرار ، زہراء
بہن بھائیوں میں تھیں سب ہی سے کمسن
مگر تھیں بہت ہی سمجھ دار زہراء
علی نے دکھائیں تصوف کی راہیں
گئیں دے کے تسبیح و اذکار زہراء
کیا جس نے زیر و زبر سارا باطل
گئیں پیش کرکے وہ کردار زہراء
نبی علم کے شہر اور باب حیدر
اسامہ! ہے پُرنور دیوار زہراء
شاعر:
محمد اسامہ سَرسَری