محمد اسامہ سَرسَری

لاگ اِن ہوکر 100 کوائنز مفت میں حاصل کریں۔

عربی عبارت روانی سے درست پڑھنا سیکھیں:

عربی عبارت روانی سے درست پڑھنا سیکھنا چاہتے ہیں تو اس کے لیے تین کام کریں:
(1) الفاظ کا درست تلفظ معلوم کریں (لغات + صرف)
(2) قابل تبدیل الفاظ اور ان کی تبدیلیاں سمجھیں (نحو)
(3) مسلسل مشق کریں۔
کام نمبر 1 کے لیے زندگی بھر محنت جاری رکھیں۔
کام نمبر 2 اور 3 کے لیے اعراب کورس کی پی ڈی ایف پڑھ لیں۔

اعراب کورس کا خلاصہ:
یہ آٹھ چیزیں سمجھ لیں:
(1) قابل تبدیل الفاظ کا مطلب
(2) جملہ کسے کہتے ہیں؟
(3) مبتدا ، خبر
(4) فعل ، فاعل
(5) مرفوع، منصوب، مجرور
(6) سترہ حروفِ جارہ
(7) مرکبِ اضافی بنانے کا طریقہ
(8) تبدیلی کے لحاظ سے چھ اقسام:
  1️⃣ اصلی معرب (پیش، زبر، زیر)
  2️⃣ چھ الفاظ (واو، الف، یاء)
  3️⃣ تثنیہ (الف، یاء، یاء)
  4️⃣ جمع مذکر سالم (واو، یاء، یاء)
  5️⃣ جمع مؤنث سالم (پیش، زیر، زیر)
  6️⃣ غیر منصرف (پیش، زبر، زبر)
غیر منصرف کی تین قسمیں:
      (الف) علامت (فُعال مفعل کا عدد ، زائد “اء” ، فعالل یا فعالیل)
      (ب) نام (مؤنث / غیر عربی / متعدد اسماء سے بنا ہو)
      (ج) نام یا صفت (افعل کا وزن /  فُعَل کا وزن / زائد “ان”)

طالبِ دعا:
محمد اسامہ سَرسَری