محمد اسامہ سَرسَری

لاگ اِن ہوکر 100 کوائنز مفت میں حاصل کریں۔

کیا رجز سالم کے آخری مستفعلن کو مفعولن کرسکتے ہیں؟ (سوال)

سوال: مستفعلن مستفعلن مستفعلن مستفعلناس کے آخری رکن مستفعلن کو مفعولن لے سکتے ہیں کیا زحاف سے ایسی گنجائش پیدا کی جاسکتی ہے؟ جواب: زحاف طی سے مستفعلن کو مفتعِلن کرکے تسکین اوسط سے مفعولن کرسکتے ہیں مگر مستفعلن مستفعلن مستفعلن مفعولن کا وزن غیر مستعمل ہے۔

لفظ “طیبہ” کو فعلن باندھ سکتے ہیں؟ (سوال)

سوال: لفظ “طیبہ” کو فعلن باندھ سکتے ہیں؟ جواب: طیبہ جب صفت ہو تو فاعلن ہوتا ہے کیونکہ ی مشدد ہوتی ہے جیسے مدینہ طیبہ ، اور اگر مدینے کا نام مراد ہو جیسے “مجھے طیبہ جانا ہے” تو اس صورت میں یہ فعلن ہوتا ہے کیونکہ ی مشدد نہیں ہوتی۔

لفظ گویائی کا وزن اور قوافی؟ (سوال)

سوال: لفظ گویائی کا وزن اور اس کے مزید قوافی بتا دیجیے۔ کیا اسے فعولن باندھ سکتے ہیں؟ جواب: وزن:مفعولن یا مفعول باندھ سکتے ہیں، مگر فعولن باندھنا درست نہیں۔ قوافی:بھائی، تائی، تھائی، جائی، دائی، رائی، طائی، لائی، نائی، ٹائی، پائی، چھائی، ڈھائی، کائی، کھائی، گائی، یائی، آرائی، اچھائی، ابکائی، اترائی، بالائی، بلوائی، بھنوائی، حلوائی، […]

لفظ اور حرف میں کیا فرق ہے؟ (سوال)

لفظ اور حرف کی تحقیق: ا ب ت ث ، یہ حروف ہیں، ان سے مل کر لفظ بنتا ہے جیسے ا س ا م ہ ، ان پانچ حروف سے مل کر اسامہ بنا تو اسامہ ایک لفظ ہے، حرف کی جمع حروف اور لفظ کی جمع الفاظ ہے، آج کل بعض لوگ جمع […]

پابند نظم کسے کہتے ہیں؟ (سوال)

سوال: پابند نظم کسے کہتے ہیں؟ جواب: نظم کی دو قسمیں ہیں: پابند اور آزاد۔پابند نظم:جس میں ارکان کی تعداد ہر مصرع میں برابر ہو۔آزاد نظم:جس میں ارکان کی تعداد مصرعوں میں کم و بیش ہو۔

لفظ مصطفی وغیرہ کا الف گرا سکتے ہیں؟ (سوال)

سوال: السلام علیکم کھڑی زبر جو کہ الف کے برابر ہوتی ہے اسے اساتذہ میں سے کسی نے گرایا ہے؟ مصطفی ، مجتبی وغیرہ جواب: وعلیکم السلام اساتذہ کے ہاں اسقاطِ مذموم نہیں پایا جاتا ، یہ اسقاط مذموم ہے۔

کیا کی اور بخشی ہم قافیہ ہیں؟ (سوال)

سوال: السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ حضرت بخشی اور کی یہ دونوں قافیہ ہونا چاہیے ناکیونکہ بخشی کا روی جو ہے( زیر + یا) ہے جو کہ بخشی میں موجود ہے جواب: وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔یہ قافیے درست نہیں کیونکہ کی اور بخشی دونوں میں ی ماضی کی ہے اور ہم معنی ہے، باقی […]

آیات اور کرامات کو اقبال نے مذکر کیوں برتا ہے؟ (سوال)

سوال: علامہ اقبال کا ایک مصرعہ .. محبوس تھے اعراب میں قرآن کے آیات … یہاں قرآن کی آیات ہونا چاہیے تھا نا ؟اقبال نے ایک اور جگہ بھی ایسا کیا ہے , کرامات کے بارے میں … کے کرامات ,,, بولا ہے , پورا مصرعہ ذہن میں نہیں۔ جواب: جی بالکل آیات اور کرامات […]