کیا ارشادات اور فرمودات ہم قافیہ ہیں؟ (سوال)
سوال: السلام علیکم و رحمۃ اللّٰہ و برکاتہ۔حضرت مطلع میں “ارشادات، فرمودات،” دونوں کو بطورِ قافیہ لا سکتے ہیں؟اگر لا سکتے ہیں، تو حرف روی کیا ہوگا اس صورت میں؟ جواب: وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔لاسکتے ہیں۔ات روی ہے۔چونکہ فرمود اردو میں مستعمل کوئی لفظ نہیں اس لیے دال کو روی ماننے میں مجھے تامل […]
لفظ کرنا کی تذکیر و تانیث (سوال)
سوال: السلام علیکم و رحمۃ اللّٰہ و برکاتہ۔حضرت لفظ “کرنا” (مصدر) واحد کے لیے استعمال کیا جاتا ہے یا جمع؟ جواب: وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔ مجھے ایک کام کرنا ہے۔مجھے دو کام کرنے ہیں۔مجھے ایک نیکی کرنی ہے۔مجھے کچھ نیکیاں کرنی ہیں۔ کاپی کریں مواد کاپی ہوگیا ہے۔ 🙂
رشتے کے ماموں اور صرف ماموں کہنے میں کیا فرق ہے؟ (سوال)
سوال: یہ رشتہ کے ماموں اور صرف ماموں کہنے میں کیا فرق ہوتا ہے ؟ جواب: جو رشتے کا ماموں ہو اسے پکارتے وقت صرف ماموں کہتے ہیں، البتہ اگر وہ مسلسل ٹوپیاں کرائے تو بھانجا بھی مجبور ہوکر اسے ماموں بنانے کی کوشش کرتا ہے۔ 🙂 کاپی کریں مواد کاپی ہوگیا ہے۔ 🙂
شاعری قدرت کی عطا ہے یا سیکھی جاسکتی ہے؟ (سوال)
سوال: السلام علیکم ورحمۃ اللہ سر جی، سنا ہے شاعر بنا نہیں جا سکتا یہ ایک ذوقی بات ہے جو قدرتی طور پر کسی کسی کو اللہ تعالیٰ نے دی ہوتی ہے ایسا نہیں ہوتا کہ کوئی محنت کرکے شاعر بن جائے اس بات میں کتنی سچائی ہے؟ جواب: وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔میں نے […]
مہرباں فاعلن ہے یا فعولن؟ (سوال)
سوال: السلام علیکم و رحمۃ اللّٰہ و برکاتہ۔حضرت “مہرباں” کو فعولن باندھ سکتا ہوں؟ جواب: وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔نہیں۔ یہ فاعلن ہی باندھتے دیکھا گیا ہے، نیز مہر میں ہ ساکن ہی ہے۔
“تندی باد مخالف سے نہ گھبرا اے عقاب” کا وزن اور شاعر؟ (سوال)
سوال: سر جی دراصل یہ اشعار تقطیع میں مسئلہ کررہےتھے تو سمجھتا ہے حوادث ہیں ستانے کے لیے یہ ہوا کرتے ہیں ظاہر آزمانے کے لیے تندی باد مخالف سے نہ گھبرا اے عقابیہ تو چلتی ہے تجھے اونچا اڑانے کے لیے کامیابی کی ہوا کرتی ہے ناکامی دلیل رنج آتے ہیں تجھے راحت دلانے […]
ظرف بڑا رکھنے کا کیا مطلب ہے؟ (سوال)
سوال: السلام علیکم ورحمۃ اللہ حضرت ایک ظرف کا مطلب برتن ہوتا ہے دوسرا جو ظرف ہوتا ہے جس طرح لوگ کہتے ہیں کہ اپنا ظرف بڑا رکھو اس ظرف کے کیا معنی ہوتے ہیں برائے مہربانی تفصیل کے ساتھ مع مثال کے سمجھا دیں جواب: ہر اس چیز کو عربی میں ظرف اور اردو […]
شاعری میں بلند تخیل کس طرح پیدا کہا جاسکتا ہے؟ (سوال)
سوال: شاعری میں بلند تخیل کس طرح پیدا کہا جاسکتا ہے.؟ جواب: ہمارا تخیل اور شعور ہر لمحہ رو بترقی رہتا ہے، بس ایک تو اسے درست سمت دینے کی ضرورت ہے اور دوسرا اسے اچھا مواد فراہم کرنے کی ضرورت ہے، درست سمت کا تعین شریعت کرتی ہے جو قرآن و سنت کی روشنی […]
ناخدانا بمعنی ہمارا ملاح کہنا درست ہے؟ (سوال)
سوال: ناخدا لفظ کے ساتھ عربی جمع متکلم کی ضمیر *نا* لگاکر ناخدانا بمعنی ہمارا ملاح بنایا جا سکتا ہے یا نہیں؟ جواب: نہیں، عربی ضمیر فقط عربی الفاظ کے ساتھ لگ سکتی ہے۔
غیر ذی روح معطوفات کے فعل کی تذکیر و تانیث؟ (سوال)
سوال: السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ استاذ محترم اگر صدیاں لفظ کہا جائے تو اس کے ساتھ بیتیں کہا جائے گا صدیاں بیتی ساعتیں بیتی اور زمانے کے ساتھ کہا جائے گا زمانے بیتے لیکن اگر ان سب کو ساتھ میں لے کر کے کہا جائے عطف کے ساتھ کہ*کئی صدیاں , زمانے , ساعتیں […]