محمد اسامہ سَرسَری

لاگ اِن ہوکر 100 کوائنز مفت میں حاصل کریں۔

لفظ “زندگی” کی تحقیق

سوال: کیا “زندگی” کو تیرگی چاشنی دوستی شاعری روشنی عاجزی دشمنی اجنبی بندگی تابندگی وغیرہ کا قافیہ کرنا درست ہے؟ جواب: زندگی لفظ تھوڑا پیچیدہ ہے، اس لیے اسے پہلے مختصر جواب سے سمجھیں، پھر تفصیلی جواب دیکھیں مختصر جواب:“زندگی” کے قوافی میں تیرگی ، بندگی اور تابندگی لانا درست ہے اور چاشنی ، دوستی […]

مثمن اور مربع مضاعف بحر میں کیا فرق ہے؟ (سوال)

سوال: اسلام علیکم حضرت مثمن اور مربع مضاعف بحر میں کیا فرق ہے؟ جواب: مربع مضاعف میں حشو اول کو آخری رکن فرض کرکے اس کے آخر میں ایک ساکن کے اضافے کی اجازت مل جاتی ہے۔ یہ اجازت مثمن کے حشو اول میں نہیں ہوتی۔

فارسی مرکبات عطفی کی تذکیر و تانیث (سوال)

سوال: اردو قواعد میں فارسی کے مرکب عطفی کی تذکیروتانیث کے لئے کیا اصول ہے؟جیسے آب و ہوا، شب و روز، در و دیوار، ظلم و ستم، سود و زیاں وغیرہ میں جنس اور تعداد کا تعین کیسے ہو گا؟ جواب: استعمال کے لحاظ سے مختلف ہے ، جیسے:یہاں کی آب و ہوا (واحد مؤنث)ہمارے […]

تلفظ کیسے درست کریں؟ (سوال)

سوال: میرا تلفظ کچھ زیادہ اچھا نہیں ہے اس کے لئے کچھ راہنمائی کریں۔شکریہ جواب: احمد جاوید صاحب کی ویڈیوز دیکھیں۔

پہلے شعر کہیں یا وزن درست کریں؟ (سوال)

سوال: السلام عليكم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ محترم اشعار میں پہلے وزن درست کرنا چاہیے یا پہلے شعر ذکر کرکے بعد میں وزن برابر کرنا چاہیے۔ جواب: وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔جس طرح ہم بولتے ہوئے بیک وقت مضمون اور گرامر کو درست رکھتے ہیں، اسی طرح شعر کہتے وقت بیک وقت مضمون اور گرامر کے […]

کیا اردو میں بھی جمع مکسر واحد مؤنث کے حکم میں ہے؟ (سوال)

سوال: جمع مکسر کا جو ضابطہ عربی میں ہے،  (واحد مؤنث کے حکم میں)  اردو میں بھی وہی ضابطہ ہے کیا؟ مثلاً؛خدایا مجھے بھی بنادے تو کاملکرم سے تو میری مٹا دے رذائلیہاں میری رذائل نہیں بول سکتے ؟ جواب: اردو میں فقط جمع مذکر اور جمع مونث ہوتی ہیں۔اور جمع مؤنث واحد کے حکم […]

وجہ تشبیہ اور غرض تشبیہ میں فرق (سوال)

سوال: محترم المقام اسامہ سَرسَری صاحب!!مجھے وجۂ تشبیہ اور غرض تشبیہ میں فرق اچھی طرح واضح نہیں ہورہا براہِ کرم سمجھائیں۔ جواب: مشبہ اور مشبہ بہ کے درمیان وصفِ مشترک کو وجہِ تشبیہ کہتے ہیں اور غرض کا مطلب واضح ہے کہ جب ہم کسی کو کسی سے تشبیہ دیتے ہیں تو کسی مقصد سے […]

کیا شاعری کے لیے علم العروض ضروری ہے؟ (سوال)

سوال: سرجی کیا شاعری کے لیے علم العروض ضروری ہےاور کچھ صاحب ایسے بھی ہوتے ہیں جو عروض سے نابلد ہوتے ہیں اور خود کو شاعر گردانتے ہیںآپ اس بارے کیا کہتے ہیں جواب: کلام کا موزوں ہونا ضروری ہے۔

کیا جون ایلیا کے ان اشعار میں قافیہ درست ہے؟ (سوال)

سوال: یہ جون ایلیا کے کچھ اشعار ہیں کیا ان میں قافیہ درست ہیں ؟ آخری بار آہ کر لی ہےمیں نے خود سے نباہ کر لی ہے اپنے سر اک بلا تو لینی تھیمیں نے وہ زلف اپنے سر لی ہے دن بھلا کس طرح گزارو گےوصل کی شب بھی اب گزر لی ہے […]

تجزیہ نگاری کے کیا اصول ہیں؟ (سوال)

سوال: تجزیہ نگاری کے کیا اصول ہیں؟ جواب: تجزیہ عربی زبان کا لفظ ہے، جس کا مطلب ہے کسی چیز کے اجزاء کو الگ الگ کرنا۔تجزیہ نگار اپنے مشاہدے اور وجدان کے نتیجے میں کسی بھی واقعے پر جب قلم اٹھاتا ہے تو اس کے متعدد پہلوؤں کو کھول کھول کر پیش کرتا ہے۔تجزیہ نگاری […]