اردو زبان کی عمر کتنی ہے؟ (سوال)
سوال:السلام علیکم و رحمة اللہ و برکاتہانکل ایک چھوٹی سی بات پوچھنی تھی۰کہ اردو زبان کتنی صدی پرانی ایجاد کردہ ھے؟ جواب:وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔اردو زبان کی پیدائش تیرھویں صدی عیسوی سے پہلے کی ہے ، تیرھویں سے اٹھارھویں صدی تک اردو کو عام طور پر ہندی کے نام سے پکارا جاتا رہا یا […]
رضائے الٰہی اور قضائے الٰہی میں فرق؟ (سوال)
سوال:السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ ۔۔۔۔ ھم میسج میں کسی کی وفات پر اکثر لکھتے ہیں کہ فلاں شخص کا رضائے الٰہی سے انتقال ھو گیا ۔۔۔۔ تو ایک دوست کا پیغام آیا کہ رضائے الٰہی لکھنا درست نہیں ہے ۔۔۔۔۔ جواب:وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔قضا فیصلے کو کہتے ہیں ، اور رضا کا مطلب […]
صوتی اور انگریزی قوافی (سوال)
سوال:استاد جی ایک سوال تھا کہ ایک غزل ہے جس میں قافیہ ہاتھ ، ساتھ ، رکھا ہے۔اور اب سوال یہ ہے کہ اب اس کے لیے قوافی جو مجھے مل رہے ہیں وہ ایسے لفظ ہیں جو انگریزی کے ہیں اور اردو میں مستعمل بھی ہیں جیسے باتھ (bath) ، پاتھ (path) وغیرہ سو […]
غیرمستعمل بحور کا کیا فائدہ؟ (سوال)
سوال:اگر ہم غیرمستعمل بحور کو استعمال ہی نہیں کر سکتے یا کرتے نہیں ہیں تو پھر ان کر بحور میں شامل ہی کیوں کیا گیا ہے ؟استاد جی اگر سہولت ہو کچھ تفصیل سے آگاہ کر دیں۔جزاک اللہ خیرا جواب:اس کی دو وجوہات ہیں:(1) بحور کا استخراج اور مکمل فہرست عربی سے منقول ہوکر فارسی […]
حرف ز کا کیا مطلب ہے؟
سوال:اسلام علیکم! امید ہے آپ ٹھیک ہونگے ۔ میں نے آپ سے یہ پوچھنا تھا کہ جس طرح فارسی میں (ب، چہ، بر ، در، که) وغیرہ حروف ہے اور انکا کوئی نہ کوئی مطلب بھی ہے اسی طرح ایک لفظ ہے (ز) جو اکثر بہت مقامات پر نظر آتا۔آپ یہ بتا دیجیے کہ اس […]
غلط العام کا استعمال (سوال)
سوال:السلام علیکم اپنی تحاریر میں غلط العوام اور غلط العام درست استعمال کرنا چاہیے یا غلط ہی استعمال کریں؟؟؟ جواب:وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔غلط العام استعمال کرنا چاہیے کیونکہ وہ فصیح ہوتا ہے۔ غلط العوام سے بچنا چاہیے۔ طالبِ دعا:محمد اسامہ سَرسَری
میزان مذکر ہے یا مؤنث؟ (سوال)
سوال:میزان مذکر ہے یا مؤنث؟ جواب:اگر میزان بینک یا ایسی کوئی مذکر شے کا نام مراد ہو تو مذکر ہے ورنہ مؤنث ہے۔ طالبِ دعا:محمد اسامہ سَرسَری
ناول اور افسانہ میں کیا فرق ہے؟ (سوال)
سوال:السلام علیکم ناول اور افسانہ میں کیا فرق ہے؟ جواب:وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔پہلے پہل لوگ اپنی یا کسی کی زندگی کے اہم واقعات سنایا کرتے تھے جسے داستان گوئی کہتے ہیں ، یہ بہت طویل ہوا کرتی تھی اور اس میں کئی قصے ہوتے تھے ، کچھ مربوط اور کچھ غیر مربوط ، پھر […]
ادباء، فقہاء، علماء، طلباء کے آخر میں ہمزہ لگانا کیسا ہے؟ (سوال)
سوال:السلام علیکمیہ جو اردو میں فعلا کے وزن پر الفاظ ہیں، مثلاً: ادباء، فقہاء، علماء، طلباء اس کے آخر میں ہمزہ لگانا کیسا ہے؟ جواب:وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔ عربی کے متعدد الفاظ کے آخر میں الف اور ہمزہ ہیں، جیسے: اخفاء، ابتداء، انتہاء، املاء، انشاء، شعراء، علماء، حکماء، ادباء، علماء، فقراء، وزراء اردو میں […]
گزشتہ، گزرنا یا گذشتہ، گذرنا (سوال)
سوال: گزشتہ اور گذشتہ میں فرق؟ جواب:ذال اور زاء کا اصول یہ ہے کہ؛ (1) اگر لفظ اردو مصدر گزرنا یا گزارنا سے مشتق ہے تو زاء سے لکھا جائے گا جیسے: میں وہاں سے گزرا ، میں نے گاڑی گزاری۔ (2) اگر لفظ فارسی مصدر گذشتن (بمعنی گزرنا) یا گذاشتن (بمعنی گزارنا) سے مشتق […]