محمد اسامہ سَرسَری

لاگ اِن ہوکر 100 کوائنز مفت میں حاصل کریں۔

مضمون اور مقالہ میں کیا فرق ہے؟ (سوال)

سوال:السلام علیکم ،مضمون اور مقالہ میں کیا فرق ہے؟ جواب:وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔خیالات،جذبات اور احساسات کے تحریری اظہار کو اگر وہ مختصر اور سادہ ہو تو مضمون کہتے ہیں، جبکہ طوالت اور دلائل سے مزین ہو تو اسے مقالہ کہتے ہیں۔ طالبِ دعا:محمد اسامہ سَرسَری

لیے اور کرے قوافی ہوسکتے ہیں؟ (سوال)

سوال:السلام علیکماستاد جی پوچھناتھا کہ “لیے اور کرے ” قوافی ہوسکتے ہیں ؟ اور اگر ہاں تو اس میں روی کیا ہوگا جواب:وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔لیے دو ہیں: حرف اور فعلجیسے “میں نے آپ کے لیے اپنے لمحات نکال لیے۔” اس جملے میں ہہلا “لیے” حرف ہے اور دوسرا “لیے” فعل ہے۔حرف والے لیے […]

انجان اور جاہل میں فرق (سوال)

سوال:لفظ انجان اور جاہل میں کیا فرق ہے؟ جواب:انجان اور جاہل میں سب سے پہلے تو لسانیاتی فرق ہے کہ انجان اردو ہے، ان نافیہ اور جاننا سے مشتق جان کے ساتھ مل کر بنا ہے بمعنی نہ جاننے والا اور نہ جانا ہوا، وہ مجھ سے انجان ہے یعنی نہ جاننے والا ہے اور […]

”آ“ کے قوافی

”آ“ کے قوافی: (از محمد اسامہ سَرؔسَری) ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ فع(۲): آ(آنا سے)، پا(پاؤں)، پا(پانا سے)، تا(تک)، تھا(بود)، جا(جانا سے)، چھا(چھانا سے)، ڈھا(ڈھانا سے)، را(کے لیے)، سا(جیسا)، کا(حرفِ اضافت)، کھا(کھانا سے)، گا(گانا سے)، لا(لانا سے)، نا(حرفِ نفی)، وا(کشادہ)، یا(حرفِ عطف) ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ […]

تخلص کو مصرع میں موزوں کیسے کرتے ہیں؟

سوال: اگر بحر میں تخلّص کا وزن پورا نہ ہو رہا ہو تو اُس کیلیے کیا کر سکتے ہیں؟ مثلاََ میرا تخلّص امان (بروزن فَعُول) ہے ۔ میں اسے بحرِ متقارب مثمّں سالم میں  کیسے استعمال کرسکتا ہوں؟ برائے کرم رہنمائی کر دیجیے۔ بحرِ متقارب مثمّن سالم  🙁 فعولُن فعولُن فعولُن فعولُن ) کوئی بھی […]

فاعلاتن اور فاع لاتن میں کیا فرق ہے؟

سوال:فاعلاتن کو بعض عروضی کتابوں میں فاع لاتن بھی لکھتے ہیں، پوچھنا یہ ہے کہ جب وزن ایک ہی ہے تو فاعلاتن اور فاع لاتن میں کیا فرق ہے؟ جواب:فاعلاتن کو متصل اور فاع لاتن کو منفصل کہتے ہیں، دونوں کا وزن ایک ہی ہے مگر عروضی اعتبار سے یہ ارکان بنتے ہیں اسباب اور […]

شکستِ ناروا (عیوبِ سخن)

سوال: شاعری میں شکست ناروا سے کیا مراد ہے؟ جواب: اپنے کلام کو نثر کے بجائے منظوم کرنے کا مقصد آہنگ میں کلام کو پیش کرنا ہوتا ہے، اسی آہنگ کا ایک تقاضا یہ بھی ہے کہ جس بحر میں ارکان چار ہوں اور الگ الگ ہونے کے باوجود کسی قدر مساوی ہوں، جیسے ”مفعول […]

دامے، درمے، قدمے، سخنے کا مطلب

سوال:مشہور مقولہ دامے، درمے، قدمے، سخنے کا کیا مطلب ہے؟ جواب:دام: سکہدرم: درھم ، روپیہسخن: باتقدم: پاؤں ، عملیعنی مالی ، زبانی اور جسمانی ہر طرح تعاون کرنا۔ طالبِ دعا:محمد اسامہ سَرسَری

صنعتِ تجنیس

صنعتِ تجنیس: سوال: تجنیس سے کیا مراد ہے؟ اس کی کتنی قسمیں ہیں؟ مثالوں سے واضح کریں۔ جواب: ”تجنیس“ عربی زبان کے باب تفعیل کا لفظ ہے جس کا ترجمہ ہے ہم جنس و ہم شکل بنانا۔ علم بدیع کی اصطلاح میں تجنیس کا مطلب یہ ہے کہ دو الفاظ ایک جیسے ہوں۔ اس کی […]

خبر اور انشاء سے کیا مراد ہے؟

خبر اور انشاء سے کیا مراد ہے؟ سوال:خبر اور انشاء سے کیا مراد ہے؟ مثالوں کے ساتھ بالتفصیل سمجھائیں۔ جواب: جو کلام بالکل مکمل ہو اسے جملہ کہتے ہیں اور جملے کی دو قسمیں ہیں:جملہ خبرئیہ ، جملہ انشائیہشعر میں خبریہ کی بنسبت جملہ انشائیہ لانا زیادہ بہتر ہوتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔جملہ خبریہ:جس کے کہنے والے کو […]