لفظ ”اللہ“ کا عروضی وزن
لفظ ”اللہ“ کا عروضی وزن: سوال: لفظ ”اللہ“ کو فعلن باندھنا چاہیے یا مفعول؟ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ جواب: لفظ ”اللہ“ اگر ایک بار ہو تو اسے مفعول باندھنا بہتر ہے ، تاہم فعلن باندھنے کی بھی گنجائش […]
شاعری ، نظم اور نثر میں فرق
شاعری ، نظم اور نثر میں فرق: اگر کلام میں وزن ہو تو اسے کلامِ موزوں کہتے ہیں۔اور اگر بات میں وزن ہو تو اسے شاعری کہتے ہیں.شاعری اگر کلام موزوں کے ذریعے ہو تو اسے نظم کی کسی صنف (شعر/ غزل/ پابند نظم/ آزاد نظم وغیرہ) میں شمار کرتے ہیں۔اور اگر کلامِ موزوں کے […]
کیا شاعری خداداد ہی ہوتی ہے؟
کیا شاعری خداداد ہی ہوتی ہے؟ ایک سوال عموما یہ بھی کیا جاتا ہے کہ جب یہ عروض و قافیہ کے علوم نہیں تھے تب بھی تو لوگ موزوں اور مقفی شاعری کیا کرتے تھے تو انھوں نے کس سے سیکھا؟ پھر اسی سے یہ نتیجہ بھی نکال لیا جاتا ہے یہ کوئی سیکھنے کی […]
اخفائے الف
اخفائے الف: اگر کسی صحیح ساکن حرف کے بعد متحرک الف آجائے تو الف کو گرا کر اس کی حرکت پچھلے حرف کو دینا “اخفائے الف” کہلاتا ہے۔ حرف صحیح سے مراد و ، ی اور الف کے علاوہ تمام حروف ہیں۔ ساکن اس حرف کو کہتے ہیں جس پر زبر ، زیر اور پیش […]
تشبیہ، استعارہ، مجازِ مرسل، کنایہ اور علامت
علمِ بیان کی رو سے یہ پانچوں الگ الگ ہیں۔ان کا فرق سمجھنے کے لیے سب سے پہلے لفظ کے حقیقی معنی اور مجازی معنی کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔مثلا کسی نے کہا:“میں نے آٹا کھایا”اگر یہ جملہ کہنے والے نے آٹا ہی کھایا ہے تو اس جملے میں آٹا اپنے حقیقی معنی میں استعمال […]
مصرع کا اختتام:
مصرع کا اختتام آسان اور مترنم آواز پر ہونا چاہیے، یعنی آخری حرف ان میں سے ہو:ا، م، ن، ں، و، ہ، یورنہ کم از کم ان میں سے نہ ہو:ب، پ، ت، ٹ، ث، ج، چ، د، ڈ، ذ، ڑ، ز، ژ، ش، ض، ط، ظ، غ، قالبتہ اگر ان میں سے کسی کو […]
صوتی قوافی:
صوتی قوافی / صوتی قافیے جن قوافی میں آخری حرف الگ الگ ہو مگر ایک جیسی آواز والے ہوں انھیں صوتی قوافی کہتے ہیں۔جیسے: • بات، ساتھ• سوات، صراط• خبیث، رئیس، قمیص• لذیذ، عزیز، مریض• فیض ، فیز ، غیظ• رمق، چمک• شروح، فروع• شارح، مشابہ اسی طرح واو مجہول و واو لین (جیسے چور […]
اردو شاعری میں دوسری زبانوں کے الفاظ
سوال:کیا شاعری میں دوسری زبانوں کے الفاظ شامل کیئے جا سکتے ہیں جیسے عربی انگریزی جواب:دیگر زبانوں کے الفاظ تین طرح کے ہیں:(1) وہ الفاظ جو اردو میں بکثرت مستعمل ہیں جیسے مدرسہ عربی کا اور اسکول انگریزی کا لفظ اردو میں رائج ہیں، ایسے الفاظ کو ہر طرح کی شاعری میں لاسکتے ہیں۔(2) وہ […]
کیا کا عروضی وزن کیا ہے؟
“کیا” کی دو قسمیں ہیں:(1) استفہامیہ (2) فعلیہ (1) استفہامیہ: جیسے “آپ کا کیا نام ہے؟” ، اس کا وزن فع (2) ہے، کیونکہ اس کی ی وزن میں شمار نہیں ہوتی۔غالب کا شعر دیکھیں:دل ناداں تجھے ہوا کیا ہے آخر اس درد کی دوا کیا ہے اس شعر میں “کیا ہے” کو فعلن باندھا […]
شخص کی تانیث کیا ہے؟
سوال:لفظ شخص مذکر ہے تو اس کا مؤنث کیا ہے؟ جواب:شخص مذکر ہے، صرف مرد کے لیے مستعمل ہے جبکہ شخصیت مؤنث ہے، مرد اور عورت دونوں کے لیے مستعمل ہے، میرے پاس ایک شخص آیا یعنی مرد آیا، عورت کے لیے اس جملے میں شخص کے بجائے عورت یا خاتون مستعمل ہے۔ طالبِ دعا:محمد […]