محمد اسامہ سَرسَری

لاگ اِن ہوکر 100 کوائنز مفت میں حاصل کریں۔

لفظ اور حرف میں کیا فرق ہے؟ (سوال)

لفظ اور حرف کی تحقیق: ا ب ت ث ، یہ حروف ہیں، ان سے مل کر لفظ بنتا ہے جیسے ا س ا م ہ ، ان پانچ حروف سے مل کر اسامہ بنا تو اسامہ ایک لفظ ہے، حرف کی جمع حروف اور لفظ کی جمع الفاظ ہے، آج کل بعض لوگ جمع […]

کیا کی اور بخشی ہم قافیہ ہیں؟ (سوال)

سوال: السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ حضرت بخشی اور کی یہ دونوں قافیہ ہونا چاہیے ناکیونکہ بخشی کا روی جو ہے( زیر + یا) ہے جو کہ بخشی میں موجود ہے جواب: وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔یہ قافیے درست نہیں کیونکہ کی اور بخشی دونوں میں ی ماضی کی ہے اور ہم معنی ہے، باقی […]

آیات اور کرامات کو اقبال نے مذکر کیوں برتا ہے؟ (سوال)

سوال: علامہ اقبال کا ایک مصرعہ .. محبوس تھے اعراب میں قرآن کے آیات … یہاں قرآن کی آیات ہونا چاہیے تھا نا ؟اقبال نے ایک اور جگہ بھی ایسا کیا ہے , کرامات کے بارے میں … کے کرامات ,,, بولا ہے , پورا مصرعہ ذہن میں نہیں۔ جواب: جی بالکل آیات اور کرامات […]

ایطاء کسے کہتے ہیں؟ (سوال)

سوال: سر جی ایطاء کسے کہتے ہیں؟اقسام کی بھی وضاحت کر دیںکب ایطاء کا عیب وارد ہوگا؟ جواب: قوافی میں روی کے یکساں نہ ہونے کے عیب کو ایطا کہتے ہیں۔ایطا کی جتنی صورتیں کتبِ عروض میں منقول ہیں سب کا ماحصل یہ ہے کہ قافیہ درست نہ ہو اور قافیے فقط تب غلط ہوتا […]

کس مفعول کے بعد کو لگا سکتے ہیں؟ (سوال)

سوال: یہ سوال ہے کہ “گروپ کو کھول دیا گیا” باعتبارِ اردو ادب درست جملہ ہے یا “گروپ کھول دیا گیا” ؟ایک اردو گرامر پر بابائے اردو ڈاکٹر مولوی عبد الحق کی کتاب پڑھی تھی، اس میں قاعدہ لکھا تھا کہ “مفعول جب غیر عاقل ہو تو اس کے ساتھ کو نہیں آئے گا، صرف […]

کلیات اور دواوین میں کیا فرق ہے؟ (سوال)

سوال: کلیات اور دواوین میں کیا فرق ہے؟ جواب: کلیات میں تمام اشعار اور کتابوں کو یکجا جاتا ہے جبکہ دیوان میں تمام اشعار کو حروف تہجی کی ترتیب پر جمع کیا جاتا ہے۔

قائم مقام روی کسے کہتے ہیں؟ (سوال)

سوال: سر جی قائم مقام روی کی سمجھ نہیں آتی آپ وضاحت سے سمجھا سکتے ہیں؟ جواب: دو لفظ باہم قافیہ تب بنتے ہیں جب یا تو ان دونوں کا روی مشترک ہو جیسے جانی اور شانی کہ ان دونوں کا روی الف + ن + زیر ہے، یا پھر ایک کا جو روی ہے […]

کیا کہنا اور لکھنا ہم قافیہ ہیں؟ (سوال)

سوال: مطلع میں بطور آزاد قوافی کہنا اور لکھنا کو باندھ سکتے ہیں؟ جواب: مطلع میں بھی قوافی کا درست ہونا ضروری ہے، کہنا اور لکھنا چونکہ ہم قافیہ نہیں اس لیے انھیں مطلع میں لانا درست نہیں، البتہ مطلع کے قوافی کا حرف روی اگر آخر کا الف ہو جیسے دنیا اور اقصٰی تو […]

زیستِ ما کا عروضی وزن؟ (سوال)

سوال: زیست جیسے الفاظ جن میں تین ساکن ایک ساتھ آئیں , اگر ان میں سے آخری حرف کسی وجہ سے متحرک ہو جاۓ مثلا زیستِ ما تو تینوں حروف ی س ت وزن میں شمار ہوں گے؟ جواب: کبھی نظر سے نہیں گزرا ایسا لفظ شاعری میں ، بس اپنا قیاس کرسکتے ہیں کہ […]