محمد اسامہ سَرسَری

لاگ اِن ہوکر 100 کوائنز مفت میں حاصل کریں۔

حرف روی کسے کہتے ہیں؟ (سوال)

سوال: حرف روی کسے کہتے ہیں؟ جواب: آپ نے غور کیا ہوگا کہ قوافی کے آخر میں کم از کم ایک حرف ایسا ضرور ہوتا ہے جو سب قافیوں میں پایا جاتا ہے ، جیسے آر ، بار ، پار ، تار ، جار ، چار ، خار ، دار ، ان سب کے آخر […]

شکستِ ناروا عیب کیوں ہے؟ (سوال)

سوال: السلام علیکماستاد محترمشکستِ ناروا کو عیب تصور کرنے پر دلیل درکار ہےراہنمائی کریں۔جیسے یہ شعر ہے:سید نے کربلا میں وعدے نبھا دیے ہیںدینِ محمدیﷺ کے گلشن کھلا دیے ہیںراہنمائی کریں۔ جواب: وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔شکست ناروا کا مطلب ایسا ٹوٹنا جو جائز نہیں، اس سے مراد دو برابر حصوں میں بٹنے والی چار […]

مضاعف، مربع اور مثمن کا مطلب (سوال)

سوال: السلام علیکم , جناب بحر مضاعف کسے کہتے ہیں اور مربع مضاعف اور مثمن مضاعف میں کیا فرق ہے؟ جواب: وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔مربع: وہ دو مصرعے جن کے ارکان کی تعداد چار ہو۔مثمن: وہ دو مصرعے جن کے ارکان کی تعداد آٹھ ہو۔مضاعف: کسی بحر کو بڑھا کر دوگنا کردیا گیا ہو۔

لفظ “زندگی” کی تحقیق

سوال: کیا “زندگی” کو تیرگی چاشنی دوستی شاعری روشنی عاجزی دشمنی اجنبی بندگی تابندگی وغیرہ کا قافیہ کرنا درست ہے؟ جواب: زندگی لفظ تھوڑا پیچیدہ ہے، اس لیے اسے پہلے مختصر جواب سے سمجھیں، پھر تفصیلی جواب دیکھیں مختصر جواب:“زندگی” کے قوافی میں تیرگی ، بندگی اور تابندگی لانا درست ہے اور چاشنی ، دوستی […]

مثمن اور مربع مضاعف بحر میں کیا فرق ہے؟ (سوال)

سوال: اسلام علیکم حضرت مثمن اور مربع مضاعف بحر میں کیا فرق ہے؟ جواب: مربع مضاعف میں حشو اول کو آخری رکن فرض کرکے اس کے آخر میں ایک ساکن کے اضافے کی اجازت مل جاتی ہے۔ یہ اجازت مثمن کے حشو اول میں نہیں ہوتی۔

فارسی مرکبات عطفی کی تذکیر و تانیث (سوال)

سوال: اردو قواعد میں فارسی کے مرکب عطفی کی تذکیروتانیث کے لئے کیا اصول ہے؟جیسے آب و ہوا، شب و روز، در و دیوار، ظلم و ستم، سود و زیاں وغیرہ میں جنس اور تعداد کا تعین کیسے ہو گا؟ جواب: استعمال کے لحاظ سے مختلف ہے ، جیسے:یہاں کی آب و ہوا (واحد مؤنث)ہمارے […]

کیا اردو میں بھی جمع مکسر واحد مؤنث کے حکم میں ہے؟ (سوال)

سوال: جمع مکسر کا جو ضابطہ عربی میں ہے،  (واحد مؤنث کے حکم میں)  اردو میں بھی وہی ضابطہ ہے کیا؟ مثلاً؛خدایا مجھے بھی بنادے تو کاملکرم سے تو میری مٹا دے رذائلیہاں میری رذائل نہیں بول سکتے ؟ جواب: اردو میں فقط جمع مذکر اور جمع مونث ہوتی ہیں۔اور جمع مؤنث واحد کے حکم […]

کیا جون ایلیا کے ان اشعار میں قافیہ درست ہے؟ (سوال)

سوال: یہ جون ایلیا کے کچھ اشعار ہیں کیا ان میں قافیہ درست ہیں ؟ آخری بار آہ کر لی ہےمیں نے خود سے نباہ کر لی ہے اپنے سر اک بلا تو لینی تھیمیں نے وہ زلف اپنے سر لی ہے دن بھلا کس طرح گزارو گےوصل کی شب بھی اب گزر لی ہے […]

تجزیہ نگاری کے کیا اصول ہیں؟ (سوال)

سوال: تجزیہ نگاری کے کیا اصول ہیں؟ جواب: تجزیہ عربی زبان کا لفظ ہے، جس کا مطلب ہے کسی چیز کے اجزاء کو الگ الگ کرنا۔تجزیہ نگار اپنے مشاہدے اور وجدان کے نتیجے میں کسی بھی واقعے پر جب قلم اٹھاتا ہے تو اس کے متعدد پہلوؤں کو کھول کھول کر پیش کرتا ہے۔تجزیہ نگاری […]

کیا غزل میں عشقیہ مضامین ضروری ہیں؟ (سوال)

سوال: حضرت جی غزل میں کسی مضمون کی قید ہے یا کوئی بھی مضمون ہو سکتا ہر شعر کا؟ مثلا اگر ایک شعر فلسفانہ ہے تو دوسرا  سائنسی، تیسرا صوفیانہ، چوتھا مزاح، وغیرہ کیا اس طرح کرنا درست ہے؟ جواب: جی یہ درست ہے، کیونکہ غزل عشقیہ مضامین میں اب منحصر نہیں رہی، مگر پوری […]