حق و باطل میں ہیں دیوار وہ سارے
حق و باطل میں ہیں دیوار وہ سارے
مری سرکار کے انصار وہ سارے
نہیں چھوڑا کسی نے ساتھ حق سچ کا
تھے رستے کس قدر دشوار وہ سارے
بنے ہیں جو نبیؐ کی آل کے دشمن
عذابِ حق کے ہیں حق دار وہ سارے
حَسَد کرتے ہیں جو یاران احمدؐ سے
یقیناً ہوں گے اک دن خوار وہ سارے
علیؑ سے بغض اور ایمان کا دعوی
مرے نزدیک ہیں بے کار وہ سارے
نبیؐ کی آلؑ کو قیدی بنایا تھا
تھے ظالم اور بہت مکار وہ سارے
حقیقت سے جو بھی منہ موڑ لیتے ہیں
نہیں کہلاتے تب سالار وہ سارے