محمد اسامہ سَرسَری

لاگ اِن ہوکر 100 کوائنز مفت میں حاصل کریں۔

خدیجہ تھا نام اور لقب طاہرہ تھا
تجارت کا ان کی بڑا دائرہ تھا

بڑی شان والی تھیں حضرت خدیجہ
سبھی سے نرالی تھیں حضرت خدیجہ

محمد ﷺ کے شانہ بہ شانہ کھڑی تھیں
محمد ﷺ سے پندرہ برس یہ بڑی تھیں

فضیلت یہ حاصل ہوئی ہے انھی کو
کہ ہمت کی کملی اُڑھائی نبی کو

کل امت سے پہلے مسلماں ہوئیں یہ
تو گویا ہماری بڑی ماں ہوئیں یہ

کیا دین پر مال سارا ہی قرباں
نچھاور کیے اپنے روح و دل و جاں

ہیں یہ شعر ان کے لیے سَرسَرؔی سے
جنھوں نے سنا ”زَمِّلُوْنِیْ“ نبی سے

شاعر:
محمد اسامہ سَرسَری