اس بات سے رہتا ہوں پریشان مسلسل
اس بات سے رہتا ہوں پریشان مسلسل
رستہ ہے اجل کا تو بیابان مسلسل
دنیا میں کوئی بات بھی مانی نہیں تم نے
جب روک رہا تھا تمیں قرآن مسلسل
مخلوق خدا اور بھی دنیا میں ہے عالمؔ
انساں ہی اٹھاتا ہے کیوں نقصان مسلسل؟
تو بھول گیا بات یہ کیسے د ل غافل
رہتا نہیں دنیا میں تو انسان مسلسل
اس بات سے ہوتا ہوں بہت شاد میں عالمؔ
جنت میں رہیں گے یہ مسلمان مسلسل