آن لائن پڑھانے کی اہمیت اب پہلے سے کہیں زیادہ ہے، کیونکہ اس سے نہ صرف آپ کی مہارتوں کا بہتر استعمال ہوتا ہے، بلکہ آپ دنیا بھر کے طلبہ تک پہنچ سکتے ہیں۔ آن لائن پڑھانے سے آپ کو لچکدار اوقات، کم خرچ اور مزے دار تدریسی تجربات حاصل ہوتے ہیں۔
آن لائن پڑھانے کے لیے آپ کو یہ چھ کام کرنے ہیں:
(1) یہ طے کریں کہ آپ کو کیا پڑھانا ہے؟ اس کے لیے آپ اپنا من پسند فن یا ہنر یہاں سے سیکھ سکتے ہیں۔
(2) اپنا کورس تیار کریں خواہ تحریری ہو یا آڈیوز یا ویڈیوز یا کسی اور شکل میں۔
(3) ایک عدد فیس بک آئی ڈی اور پیج بنائیں۔
(4) ایک عدد واٹس ایپ گروپ بنائیں۔
(5) ایک عدد یوٹیوب چینل بنائیں۔
(6) فری اور پیڈ مارکیٹنگ کریں۔
اس کورس میں ہم ایک ایک کرکے ان چھ مراحل کو سیکھیں گے ان شاء اللہ۔
سیکھنے کے بے شمار فائدے ہیں، جیسے کہ نئی مہارتوں کا حصول، ذاتی اور پیشہ ورانہ ترقی اور معاشرتی مقام میں اضافہ۔ سیکھنے کے مختلف طریقے ہوتے ہیں، مثلاً آن لائن کورسز، کتابیں، ورکشاپس اور مشق کے ذریعے تجربہ حاصل کرنا۔ سیکھنے کے لیے مسلسل جستجو اور مستقل مزاجی کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ آپ بہترین نتائج حاصل کر سکیں۔
اس سبق کا کام فقط یہ ہے کہ آپ پہلے مرحلے پر اپنا وہ موضوع منتخب کرلیں جسے آپ سیکھتے جائیں گے اور سکھاتے جائیں۔