محمد اسامہ سَرسَری

لاگ اِن ہوکر 100 کوائنز مفت میں حاصل کریں۔

موضوعی اور معروضی رائے میں کیا فرق ہے؟

سوال:

موضوعی اور معروضی رائے میں کیا فرق ہے؟

جواب:

موضوعی (Subjective): یہ وہ نقطۂ نظر یا رائے ہے جو کسی فرد کے ذاتی تجربات، جذبات اور خیالات پر مبنی ہوتی ہے۔ اس میں ذاتی پسند ناپسند، احساسات اور خیالات کا عمل دخل ہوتا ہے اور یہ عموماً شخصی ترجیحات کی عکاسی کرتا ہے۔ مثال کے طور پر، اگر کوئی کہے کہ ”یہ موبائل بہت اچھا ہے“، تو یہ ایک موضوعی رائے ہوگی کیونکہ یہ فرد کی ذاتی پسند پر مبنی ہے۔ معروضی (Objective): یہ وہ نقطۂ نظر یا بیان ہے جو حقائق، اعداد و شمار یا غیر جانبدارانہ شواہد پر مبنی ہوتا ہے۔ اس میں ذاتی جذبات یا رائے کا کوئی دخل نہیں ہوتا، اسے جانچنے یا ثابت کرنے کے لیے حقائق کا سہارا لیا جاتا ہے۔ مثال کے طور پر، ”سورۂ کوثر میں 3 آیات ہیں“ ایک معروضی بیان ہے، کیونکہ یہ حقیقت پر مبنی ہے۔ مختصراً یہ کہ موضوعی رائے انفرادی خیالات اور ذاتی جذبات کی بنیاد پر قائم ہوتی ہے، جبکہ معروضی رائے ٹھوس حقائق اور مضبوط شواہد پر مبنی ہوتا ہے۔