محمد اسامہ سَرسَری

لاگ اِن ہوکر 100 کوائنز مفت میں حاصل کریں۔

واؤ معروف و مجہول اور یائے معروف و مجہول

سوال:

واؤ معروف و مجہول اور یائے معروف و مجہول سمجھادیں۔

جواب:

واؤ کی چار قسمیں ہیں: معروف، مجہول، لین، معدولہ واو معروف: جس سے پہلے پیش ہو اور خوب ظاہر کرکے ادا کی جائے جیسے دودھ واو مجہول: جس سے پہلے پیش ہو مگر ٹیڑھی کرکے ادا کی جائے جیسے دوڑ واو لین: جس سے پہلے زبر ہو جیسے دَور واو معدولہ: جو لکھی جائے مگر ادا نہ کی جائے جیسے خود، خویش، خوار، خواہ، خواب، خواست یاء کی چار قسمیں ہیں: معروف، مجہول، لین، مخلوطہ یائے معروف: جس سے پہلے زیر ہو اور خوب ظاہر کرکے ادا کی جائے جیسے ڈھیٹ یائے مجہول: جس سے پہلے زیر ہو مگر ٹیڑھی کرکے ادا کی جائے جیسے ڈیڑھ یائے لین: جس سے پہلے زبر ہو جیسے سَیر یائے مخلوطہ: جو الگ سے ادا نہ کی جائے بلکہ پچھلے حرف کے ساتھ ملا کر ادا ہو جیسے کیوں، کیا، کیونکہ، پیار، پیارا، دھیان