جواب:
یاد داشت کی کمزوری ایک عام مسئلہ ہے، خاص طور پر جب طالب علم مشکل اور تفصیلی مضامین جیسے قانون کا مطالعہ کر رہے ہوں۔ تاہم چند عملی تدابیر اور ذہنی مشقوں کے ذریعے اس مسئلے پر قابو پایا جا سکتا ہے:
(1) مواد کو چھوٹے حصوں میں تقسیم کریں اور ہر حصے کو الگ الگ وقت دیں، ساتھ ہی اہم نکات کو لکھ کر مختصر نوٹس تیار کریں تاکہ وہ آسانی سے یادداشت میں محفوظ ہو سکیں۔
(2) یاد رکھنے کے لیے مواد کو بار بار دہرانا ضروری ہے اور روزانہ کا وقت مقرر کریں تاکہ دہرائی مستقل ہو، جو کچھ یاد کریں کسی اور کو سمجھانے کی کوشش کریں۔
(3) دماغی سرگرمیاں جیسے پزلز، کوئز یا یادداشت بڑھانے والے گیمز کھیلیں اور جو کچھ پڑھیں اس کا خلاصہ اپنے الفاظ میں لکھیں۔
(4) صحت مند غذا کھائیں، جیسے بادام، اخروٹ، سبزیاں، اور مچھلی، ساتھ ہی روزانہ ورزش کریں اور نیند پوری لیں تاکہ دماغی صلاحیت بہتر ہو۔
(5) قرآن پاک کی تلاوت کریں اور درج ذیل دعا بکثرت پڑھیں: "رَبِّ زِدْنِي عِلْمًا" (اے میرے رب! میرے علم میں اضافہ فرما)، اور نمازوں کی پابندی کریں، نیز گناہوں بالخصوص بدنظری اور ناپاک خیالات سے حتی الامکان خود کو بچانے کی کوشش کرتے رہیں، جیسے ہی کوئی گناہ ہو فورا توبہ و استغفار کریں۔
(6) جو کچھ پڑھ رہے ہیں، اسے عملی طور پر استعمال کریں۔
(7) خود پر یقین رکھیں اور مایوس نہ ہوں، یادداشت وقت کے ساتھ بہتر ہوتی ہے، بس مستقل محنت کریں اور ہر روز اپنے لیے چھوٹے اہداف طے کریں۔