سوال:
السلام علیکم ورحمتہ اللّٰه سر!
ایک دلیل کے ساتھ مختصر جواب درکار ہے ۔
کیا محبت سوفسطائیت ہے؟
زید کہتا ہے کہ سوفسطائیت چونکہ غلط حکمت کو کہتے ہیں اور محبت میں بھی محب محبوب کی وہ تعریف کرتا ہے جو محبوب میں پائی نہیں جاتی گویا محب ایک غلط چیز کو ثابت کر رہا ہے ، صرف اپنے وہم کے دائرے میں ہونے کی بنیاد پر۔۔۔ درست بات کیا ہے؟
جواب:
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔
سوفسطائیت جھوٹ کو دلیل کے ساتھ سچ بنا کر پیش کرنے کے فلسفے کا نام ہے، جبکہ محبت ایک قلبی جذبہ ہے جو دلیل کا محتاج نہیں ہوتا، بلکہ اخلاص، تعلق اور احساس پر قائم ہوتا ہے۔ محبت میں محبوب کی خوبیوں کو مبالغے کے ساتھ بیان کرکے جذبات کی شدت کا اظہار کیا جاتا ہے اور یہ نہ فریب ہے نہ باطل دلیل۔ اگر محبت کو محض وہم یا دھوکا قرار دیا جائے تو والدین، اولاد اور انبیاء سے محبت کا مفہوم بھی باطل ٹھہرے۔