جواب:
دوچشمی ہاء عربی اور فارسی میں مستقل حرف کے طور پر مستعمل ہے، جبکہ اردو میں یہ مخلوط ہوکر ہی مستعمل ہے، نیز بطور کتابت یہ ایک مستقل حرف ہی ہے، بالفاظ دیگر "ھ" مفرد حروف میں سے جبکہ بھ ، تھ وغیرہ مرکب حروف میں سے ہیں، ان وجوہات کی بنا پر اسے حروف تہجی میں الگ سے بھی شمار کیا جانا چاہیے تاکہ مبتدی کو اس کی متعدد کتابتوں اور تلفظ سے آگاہی دی جاسکے۔