جواب:
بلاگر میں آپ اپنی ویب سائٹ کا ایچ ٹی ایم ایل، سی ایس ایس اور کسی حد تک جاوا اسکرپٹ ایڈٹ کر سکتے ہیں، مگر بنیادی ڈھانچا بلاگر کا ہی رہتا ہے اور مکمل آزادی حاصل نہیں ہوتی، آپ صرف موجودہ تھیم میں ترمیم کر سکتے ہیں۔ جبکہ ورڈپریس میں اگر ہوسٹنگ اپنی ہو تو آپ کو مکمل اختیار حاصل ہوتا ہے کہ اپنی مرضی کی ایچ ٹی ایم ایل، سی ایس ایس، جاوا اسکرپٹ فائلز خود بنائیں، نیا تھیم تیار کریں یا موجودہ تھیم کو اپنی مرضی م سے بدلیں، فائل مینیجمنٹ اور ٹیمپلیٹ کنٹرول بھی آپ کے ہاتھ میں ہوتا ہے۔ بلاگر میں فقط ترمیم ہے، جبکہ ورڈپریس میں مکمل آزادی و خودمختاری۔