محمد اسامہ سَرسَری

لاگ اِن ہوکر 100 کوائنز مفت میں حاصل کریں۔

وتر واجب ہے یا سنت؟

سوال:

السلام علیکم استاد محترم ایک مسئلہ جاننا چاہ رہے تھے وتر نماز واجب ہے اور ہم لوگ واجب پڑھتے ہیں امام ابو حنیفہ کے نزدیک واجب ہے ان یوٹیوب پر 360 لوڈ کیے تھے ہم اس میں ایک حدیث پڑھ رہے تھے تو وتر کو سنت بتا رہے تھے لیکن حدیث ہمیں صحیح سے متعلق کرنا نہیں اتا لیکن اردو لفظ میں لکھا ہوا تھا سنت تو سنت تو نہیں ہے واجب ہے اپ اس کی وضاحت حدیث کی دلیل کے ساتھ دیں شکریہ

جواب:

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔ احناف کے نزدیک وتر واجب ہے اور اس کے وجوب کے دلائل میں سے ایک دلیل ابو داؤد شریف کی روایت ہے: الوتر حق فمن لم يوتر فليس منا۔ یعنی وتر حق ہے، جو وتر نہ پڑھے وہ ہم میں سے نہیں۔ اس روایت میں یہ الفاظ تین مرتبہ ہیں، ایسی سخت وعید کسی واجب کے چھوڑنے پر ہی ممکن ہے۔ واللہ اعلم