محمد اسامہ سَرسَری

لاگ اِن ہوکر 100 کوائنز مفت میں حاصل کریں۔

ملازمین کی سودی قرض سے کٹوتی

سوال:

السلام علیکم سر آج مختلف بینکس ملازمین کو ایڈوانس سیلری لون دیتے ہیں۔جن پر اٹھارہ سے بیس فیصد انٹریسٹ لیتے ہیں۔پھر اصل قرض پلس انٹریسٹ جمع کر کے کل رقم کی اڑتالیس یا ساٹھ اقساط بنا کر ہر ماہ تنخواہ سے قسطیں کاٹ لیتے ہیں۔کیا یہ قرض لینا جائز ہے یا نہیں۔

جواب:

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔ یہاں تین الگ الگ مسئلے ہیں: (1) سودی بینک کی وہ نوکری جس کا تعلق سودی حساب کتاب وغیرہ کے ساتھ ہو جائز نہیں۔ (2) سود کا گناہ سود لینے والے اور دینے والے کو ، دونوں کو ہوتا ہے مگر سودی لین دین میں جو اضافی رقم ہے بس وہی حرام ہے ، باقی رقم دونوں طرف حلال تھی تو حلال ہی رہے گی۔ (3) اگر ملازمین مجبور ہیں ان کٹوتیوں پر تو وہ گناہ سے برئ الذمہ ہوں گے۔ واللہ اعلم