سوال:
السلامُ علیکم
میرے قضائے عمری نمازیں بہت زیادہ ہیں تقریباً 6200 ایک وقت کی نمازیں بنتی ہیں ۔ انکی ادائیگی کے بارے میں میں سن رکھا ہے کہ ۔ پہلی دوسری رکعت مکمل پڑھنے کے بعد تیسری چھوتی رکعت میں قیام میں فاتحہ کی جگہ صرف ایک بار سبحان اللہ کہہ کر رکوع میں جائیں اور ایک بار تسبیح پڑھ کے پھر جب سجدے میں جائیں وہاں بھی ایک ایک بار تسبیح پڑھ کر تشہد پڑھیں اور سلام پھیر لیں ۔
کیا یہ طریقہ جائز ہے؟
اور دوسری بات یہ کہ باقی تمام سنتیں اور نوافل چھوڑ کر صرف فرض پڑھ کر قضا نمازیں پڑھنا بھی جائز ہے؟ براہ کرم ان دونوں سوالات کے جوابات دے دیں جزاک اللہ خیراً کثیرا