جواب:
شاعری کرنا ایک اچھا کام ہے اگر مقصد دعوت، اصلاح یا فقط ادبی اضافہ ہو، مگر ایک اچھا اور مفید کام بھی ایک حد تک اچھا رہتا ہے، اب جیسے دورھ مفید ہے، مگر سارا دن پییں گے تو پیٹ خراب ہوجائے گا، اسی طرح ہر چیز میں اور شاعری میں بھی اعتدال ضروری ہے۔ آدمی کو اپنے تمام فرائض اور حقوق کی ادائیگی کی طرف توجہ رکھنی چاہیے، ان کے بعد نفلی اور استحبابی درجے کے کاموں کا نمبر آتا ہے۔