مرغی اذان دے تو اس بارے کیا حکم ہے؟ کچھ احباب ذبح کر دینے کا کہہ رہے ہیں؟ ذبح کی صورت میں کیا اس کا گوشت کھا سکتے ہیں؟ ذبح نہ کرنے کی صورت میں یہ بھی بتائیں کہ کیا اس کے انڈے کھا سکتے ہیں؟
جواب:
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔
ایسی مرغی کو منحوس سمجھ کر ذبح کرنے کو ضروری سمجھنا توہمات میں سے ہے، شریعت میں ایسا کوئی حکم نہیں ہے، اسے پالیں، اس کے انڈے استعمال کریں اور جب چاہیں اسے ذبح کرکے خود کھائیں یا ضیافت کریں، سب درست ہے۔