جواب:
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔
یہ ٹھیک ہے کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کی اولاد کو سید کہتے ہیں۔ مگر اس کے لیے ان کے نام کے شروع میں فقط سید کہتے ہیں جیسے سید عطاء اللہ شاہ بخاری۔
سیدنا کا مطلب ہے ہمارے سردار ہے ، چونکہ تمام صحابہ ہمارے سردار ہیں اس لیے کسی بھی صحابی بلکہ ولی کے نام سے پہلے سیدنا یا پھر سیدی کا اضافہ کرسکتے ہیں۔
خلاصہ:
سیدنا: ہمارے سردار
سیدی: میرے سردار
سید: جو حضرت حسن یا حسین رضی اللہ عنہما کی اولاد میں سے ہو۔
واللہ اعلم