جواب:
القاموس الوحید میں لفظوں کو حروف اصلیہ کی ترتیب پر پیش کیا گیا ہے، فاء کلمے کو بطور کتاب ، عین کلمے کو بطور فصل اور لام کلمے کو فصل کے مختلف موضوعات کے طور پر پیش کیا ہے۔
تو جب کسی مادے کا لام کلمہ تبدیل ہوتا ہے تو اس لفظ سے پہلے نقطہ لگاتے ہیں، جیسے: کتاب السین کا مطلب ہے اس کے تحت تمام وہ الفاظ آئیں گے جن کا فاء کلمہ س ہو، پھر س ــــ ل کے تحت وہ الفاظ ہیں جن کا فاء کلمہ س اور عین کلمہ ل ہو ، اب لام کلمہ کی تبدیلی نقطے سے یوں واضح کی گئی ہے:
• سلأ
• سلب
• سلت
وعلی ھذا۔