جواب:
لسان العرب میں اس لفظ کی تفصیل کا خلاصہ یہ ہے کہ لفظ اَوّل کے حروف اصلیہ میں تین اقوال ہیں:
(الف) ء و ل:
اَوَّل اصل میں أءول تھا، ء کو واو سے بدل کر واو میں ادغام کردیا۔
(ب) و و ل:
1. اَوَّل اصل میں أَوْوَل تھا، واو کو واو میں ادغام کردیا۔ (سیبویہ)
2. اَوَّل اصل میں وَوَّل تھا، پہلے واو کو ء سے بدل دیا گیا۔ (ابن درید)
(ج) و ء ل:
1. اَوَّل اصل میں أَوْءَل تھا، ء کو واو سے بدل کر واو میں ادغام کردیا۔
2. اَوَّل اصل میں وَوْءَل تھا، پہلے واو کو ء سے بدل دیا گیا اور ء کو واو سے بدل کر واو میں ادغام کردیا۔