سوال:
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
امت مسلم کے بازو اے خدا مضبوط رکھ
جب تلک پہنچے نہ ظالم کیفر کردار تک
حضرت امت اور مسلم یہ دونوں عربی کے لفظ ہیں کیا ان کو فارسی اصولوں کے مطابق مرکب بنانا درست ہوگا اگر ہاں تو یہ بھی بتا دیں کہ فارسی کے مرکب اضافی و توصیفی بنانے کے اصول و ضوابط کیا ہیں آیا ہندی زبان کے الفاظ اور دو مختلف زبانوں کے بھی اس طرح مرکب بنائے جا سکتے ہیں؟
جواب:
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔
جس طرح اردو میں عربی و فارسی الفاظ شامل کیے جاسکتے ہیں اسی طرح فارسی میں عربی الفاظ کا استعمال بکثرت ہے۔ اس لیے ترکیبِ فارسی میں دونوں جزء عربی بھی ہوسکتے ہیں اور فارسی بھی جیسے "دارِ ارقم" میں دونوں عربی ہیں، "خانۂ کعبہ" میں خانہ فارسی اور کعبہ عربی ہے، البتہ فارسی ترکیب میں اردو اور ہندی الفاظ شامل کرنا درست نہیں چنانچہ خانۂ خدا کو گھرِ خدا کہنا یا نارِ نمرود کو آگِ نمرود کہنا غلط ہے۔