محمد اسامہ سَرسَری

لاگ اِن ہوکر 100 کوائنز مفت میں حاصل کریں۔

چیٹ جی پی سے ویب سائٹ کیسے بنوائیں؟

سوال:

کیا چیٹ جی پی ٹی سے ویب سائٹ بنوا سکتے ہیں؟

جواب:

جی ہاں، بالکل۔ اگر آپ کی ویب سائٹ ہے اور آپ کو اپنی مطلب کے ڈیزائن اور کارکردگی کا پیج بنانا ہے تو آسان انداز میں ہدایات لکھ کر چیٹ جی پی ٹی سے مکمل کوڈ حاصل کریں، وہ کوڈنگ اپنے پیج کے ایچ ٹی ایم ایل ایڈیٹر میں پیسٹ کردیں، لیں جی، ایک عدد خوبصورت اور من پسند پیج تیار۔ البتہ تھوڑی سی ہمت کرکے یوٹیوب سے سرچ کریں اور ایچ ٹی ایم ایل ، سی ایس ایس اور جاوا اسکرپٹ کو ایک بار سمجھ لیں ، انھیں گہرائی سے سمجھنا تو ایک پروگروامر کے بس کی بات ہے لیکن آپ کو کم از کم یہ تو علم ہو کہ یہ تینوں ہیں کیا؟ اس سے آپ اپنی کوڈنگ کو چیٹ جی پی ٹی سے بہتر سے بہتر کروا سکیں گے۔ مثلا میں نے آج صرفی کھیل کا پیج بنایا ہے، یہ ایک حیران کن ٹول ہے جو آپ سے عربی علم الصرف کا صیغہ پوچھتا ہے، پھر آپ کو جواب دینے کی سہولت فراہم کرتا ہے، پھر آپ کا جواب چیک کرتا ہے، پھر آپ کے حل کردہ تمام صیغوں کا مکمل ریکارڈ بھی محفوظ رکھتا ہے، نیز انھیں جب چاہے کاپی کرنے کی سہولت بھی فراہم کرتا ہے، دہکھا جائے تو یہ کام ایک ماہر پروگرامر ہی کر سکتا ہے، مگر آج مجھ جیسے اناڑی نے بھی یہ کر دکھایا، تاہم آپ کو کچھ اہم اہم چیزیں بھی معلوم ہونی چاہییں جیسے اسٹائل، اسکرپٹ، ویری ایبل، فنکشن وغیرہ۔ ذیل میں وہ ہدایات پیش کر رہا ہوں جو صرفی کھیل کا پیج بنوانے کے لیے میں نے کئی گھنٹوں میں تیار کی ہے جس کے جواب میں چیٹ جی پی ٹی نے مجھے ایک مکمل کوڈ فراہم کردیا۔ 🙂 ورڈ پریس ویب سائٹ کے پیج کے ایچ ٹی ایم ایل ایڈیٹر کے لیے حسب ذیل تفصیلات کے مطابق مکمل کوڈ بنادو؛ ویری ایبلز: • فا : اس میں درج ذیل حروف میں سے ایک حرف رینڈم طریقے سے ڈالو: ب ت ث ج ح خ د ذ ر ز س ش ص ض ط ظ ع غ ف ق ك ل م ن ہ • عین : اس میں درج ذیل حروف میں سے ایک حرف رینڈم طریقے سے ڈالو، بشرطیکہ وہ فا میں نہ ہو: ب ت ث ج ح خ د ذ ر ز س ش ص ض ط ظ ع غ ف ق ك ل م ن ہ • لام : اس میں درج ذیل حروف میں سے ایک حرف رینڈم طریقے سے ڈالو بشرطیکہ وہ فا اور عین میں نہ ہو: ب ت ث ج ح خ د ذ ر ز س ش ص ض ط ظ ع غ ف ق ك ل م ن ہ • لام2 : اس میں درج ذیل حروف میں سے ایک حرف رینڈم طریقے سے ڈالو بشرطیکہ وہ فا، عین اور لام میں نہ ہو: ب ت ث ج ح خ د ذ ر ز س ش ص ض ط ظ ع غ ف ق ك ل م ن ہ • حرکت : اس میں درج ذیل میں سے ایک رینڈم طریقے سے ڈال دو: َ ، ِ ، ُ • سوال1 = فا + َ + عین + حرکت + لام + َ درست جواب = واحد مذکر غائب ، ماضی ، ثلاثی مجرد ، صحیح • سوال2 = یَ + فا + ْ + عین + حرکت + لام + َانِ درست جواب : تثنیہ مذکر غائب ، مضارع ، ثلاثی مجرد ، صحیح • سوال3 = اُ + فا + ْ + عین + ُ + لام + ُوْا درست جواب : جمع مذکر حاضر ، امر ، ثلاثی مجرد ، صحیح • سوال : اس میں درج ذیل میں سے کوئی ایک رینڈم طریقے سے ڈالو: سوال1 ، سوال2 ، سوال3 ایلیمنٹس: • سوال ویو ، اس کے ٹیکسٹ میں سوال ہو۔ اور اس کا سائز ہیڈنگ جتنا ہو اور یہ سینٹر میں ہو اور سرخ ہو۔ عربی فونٹ میں ہو۔ اس کے سوا اور کسی ایلیمنٹ کا فونٹ نہ چھیڑا جائے تاکہ وہ ویب سائٹ والے فونٹ میں رہیں۔ • اس کے نیچے کی لائن میں یہ لکھا ہو: "بتائیے یہ کونسا صیغہ ہے؟" • گرڈ آپشن واحد : اس میں ان میں سے ایک منتخب کیا جاسکے: واحد ، تثنیہ ، جمع • گرڈ آپشن مذکر : اس میں ان میں سے ایک منتخب کیا جاسکے: مذکر ، مؤنث • گرڈ آپشن غائب : اس میں ان میں سے ایک منتخب کیا جاسکے: غائب ، حاضر ، متکلم یہ تینوں گرڈ آپشنز دائیں سے بائیں ایک ہی رو میں ہوں۔ پھر اسی طرح اگلی رو میں دائیں سے بائیں تین گرڈ آپشنز ہوں: • گرڈ آپشن گردان ، اس میں ان میں سے ایک منتخب کیا جاسکے: ماضی ، مضارع ، امر ، نہی ، اسم فاعل ، اسم مفعول ، اسم ظرف ، اسم آلہ ، اسم تفضیل • گرڈ آپشن باب ، اس میں ان میں سے ایک منتخب کیا جاسکے: ثلاثی مجرد ،  ثلاثی مزید فیہ ، رباعی • گرڈ آپشن ہفت اقسام ، اس میں ان میں سے ایک منتخب کیا جاسکے: صحیح ، مہموز ، مضاعف ، مثال ، اجوف ، ناقص ، لفیف صارف کا مکمل جواب اس طرح بنے گا: گرڈ آپشن واحد + اسپیز + گرڈ آپشن مذکر + اسپیز + گرڈ آپشن غائب + " ، " + گرڈ آپشن گردان + " ، " + گرڈ آپشن باب + " ، " + گرڈ آپشن ہفت اقسام • بٹن "جواب چیک کریں" درست اور غلط جوابات کی تعداد بھی شو کریں۔ غلط جواب کی صورت میں پاپ اپ کے اندر درست جواب بتایا جائے۔ سب ایلیمنٹس سینٹر میں ہوں۔ ممکن ہے سمجھانے میں مجھ سے غلطی ہوگئی ہوگئی ہو اس لیے مطلوب کا خلاصہ بتادیتا ہوں تاکہ آپ درست طریقے سے بنادو، مطلوب یہ ہے کہ ویری ایبلز کے حروف اور الفائ کے مطابق ہر مرتبہ بدل بدل کر ایک لفظ آئے جس کی درست تفصیل بتانے پر درست جوابات میں اضافہ ہو اور غلط بتانے پر غلط جوابات میں۔ پھر نیچے شیٹ میں یہ سارا ڈیٹا پیش کیا جائے جس میں سوالیہ لفظ اور اس کی درست تفصیل اور صارف نے درست جواب دیا یا غلط۔ جواب دینے کے لیے صارف کو گرڈ آپشنز دیے جائیں۔ یہ کوڈ ورڈ پریس ایڈیٹر کے لحاظ سے اس طرح کردو: طالبِ دعا: محمد اسامہ سَرسَری