محمد اسامہ سَرسَری

لاگ اِن ہوکر 100 کوائنز مفت میں حاصل کریں۔

بہت سے دوست یہ اشکال کرتے ہیں کہ جب سے عروض سیکھنا شروع کیا ہے تب سے شاعری لکھنا مزید مشکل ہوگیا ہے ، پہلے بڑی آسانی سے شعر کہہ لیا کرتے تھے ، مگر اب فاعلن فعولن کی بھول بھلیاں میں الجھ کر جو لکھتے تھے اس سے بھی گئے۔

ان تمام دوستوں کی خدمت میں عرض ہے کہ یہ 5 کام کرلیں ، جن میں سے پہلے 3 کام بالترتیب کریں:
1️⃣ سب سے پہلے وزن اور دیگر ضروری فنیات سیکھ لیں۔
2️⃣ پھر کسی چھوٹی آسان سی بحر کو مسلسل گنگنائیں اور اس کے مطابق مسلسل جملے بناتے رہیں۔
3️⃣ جب اس کی اچھی طرح مشق ہوجائے تو اپنے پسندیدہ موضوع کے مطابق کچھ اشعار اسی بحر میں لکھنا شروع کردیں۔

ساتھ ساتھ یہ 2 کام بھی کرتے رہیں:
4️⃣ اپنے شعور کو ذوق کے مطابق مطالعے اور مشاہدے کی خوراک فراہم کرتے رہیں۔
5️⃣ مشہور اور بڑے شعراء کا کلام پڑھتے رہیں۔

یوں جب آپ پر کسی خاص کیفیت میں اشعار کی آمد ہوگی تو عروضی مشق اور وہ چھوٹی بحر ، یہ دونوں آپ کے لیے معاون کا کام کریں گی۔ ان شاء اللہ۔ 🙂

طالبِ دعا:
محمد اسامہ سَرسَری