محمد اسامہ سَرسَری

لاگ اِن ہوکر 100 کوائنز مفت میں حاصل کریں۔

آؤ، بتاؤں، کیا ہیں نفوسِ مقدَّسہ؟
امت کے مقتدا ہیں نفوسِ مقدَّسہ

قرآن ہوبہو ہے ، احادیث جوں کی توں
صد شکر! رہنما ہیں نفوسِ مقدَّسہ

ہجرت میں بے نظیر ہیں، نصرت میں بے مثال
مجموعۂ وفا ہیں نفوسِ مقدَّسہ

بوبکر ہوں، عمر ہوں کہ عثمان یا علی
یہ چاروں اولیا ہیں نفوسِ مقدَّسہ

چاروں ہوں، دس ہوں، تین سو تیرہ ہوں، لاکھ ہوں
یارانِ مرتضیٰ ہیں نفوسِ مقدَّسہ

راضی خدا ہے ان سے ، انھیں راضی کیجیے
پروانۂ رضا ہیں نفوسِ مقدَّسہ

طعنہ زنو! یہ بات سنو کان کھول کر
اصحابِ مصطفیٰ ہیں نفوسِ مقدَّسہ

رضوان اللہ علیہم اجمعین۔