محمد اسامہ سَرسَری

لاگ اِن ہوکر 100 کوائنز مفت میں حاصل کریں۔

باعثِ تسکیں نگر ہے آپ کا

باعثِ تسکیں نگر ہے آپ کا
جو چمکتا سا گہر ہے آپ کا
برملا اقرار ہے اس بات پر
بے اثر پر بھی اثر ہے آپ کا
مسکرا کر دل چرانا کس طرح
آپ ہی جانیں، ہنر ہے آپ کا
بیٹھیے، فرمائیے جو چاہیے
ہچکچائیں مت، یہ گھر ہے آپ کا
اس سے بڑھ کر چاہیے کیا آپ کو
میرا سارا ہی جگر ہے آپ کا
ہو رہا ہے مجھ پہ الہام سخن
شکریہ جو رخ ادھر ہے آپ کا
جو سںجاوٹ پھول میں پیدا کرے
وہ تبسم اب کدھر ہے آپ کا
ہیں تعجب میں اسد! اہل سخن
منفرد حسن نظر ہے آپ کا

شاعر: