محمد اسامہ سَرسَری

لاگ اِن ہوکر 100 کوائنز مفت میں حاصل کریں۔

عابدہ ، زاہدہ ، صالحہ ، عالمہ
یعنی ہر حکمِ رب کی تھیں یہ تابعہ

دخترِ قیس ، زوجہ اسامہ کی تھیں
نام تھا ان صحابیّہ کا فاطمہ

خوب صورت بھی تھیں ، خوب سیرت بھی تھیں
شب تہجد میں ، دن بھر رہیں صائمہ

کیں حدیثیں روایت انھوں نے بہت
ہیں یہ مشہور ”جسّاسہ کی راویہ“

سب صحابہ تھے مشعل ہمارے لیے
اور اسامہ! ہیں ہم صدقۂ جاریہ