حامل تھی ان کی زندگی بے حد سرور کی
کیوں کہ ملی تھی ان کو غلامی حضور کی
کس ملک میں تھیں اور کہاں یہ پہنچ گئیں
کیا کیا صعوبتیں ہیں انھوں نے عبور کی
دی شاہِ مصر نے شہِ عالَم کو ماریہ
یعنی کہ ابتدا تھی نبی کے ظہور کی
مصر و عرب میں آپ کی برکت سے ماریہ!
بنتی گئیں فضائیں ہدایت کے نور کی
سیریں بہن تھی ، حضرتِ حسان بہنوئی
امت گواہ جن کے ہے شعر و بحور کی
زینب کے انتقال سے غمگیں تھے مصطفیٰ
بیٹے سے ماریہ نے یہ تکلیف دور کی
یہ رتبہ اے اسامہ! کسی کو نہیں ملا
امِّ ولد تھیں ماریہ اپنے حضور کی