محمد اسامہ سَرسَری

لاگ اِن ہوکر 100 کوائنز مفت میں حاصل کریں۔

تنوین کی اقسام

سوال: تنوین کی کتنی اقسام ہیں؟ جواب: تنوین کی پانچ قسمیں ہیں:(1) تنوین تمکن: وہ تنوین جو مدخول کے منصرف ہونے پر دال ہو: رَجُلٌ۔(2) تنوین تنکیر: وہ تنوین جو مدخول کے غیر معین ہونے پر دال ہو: صَہٍ۔(3) تنوین عوض: وہ تنوین جو مضاف الیہ کے بدلے میں ہو: یَوْمَئِذٍ، مَرَرْتُ بِکُلٍّ (بِکُلِّ وَاحِدٍ)(4) […]

مطلق الشیء اور الشیء المطلق میں فرق

سوال: مطلق الشئ اور الشئ المطلق کا فرق مثال کے ساتھ واضح کریں۔ جواب: مطلق الشیئ سے مراد چیز کا ادنی ترین حصہ ہے جبکہ الشیئ المطلق سے مراد مکمل چیز ہوتی ہے۔ مثلا الایمان المطلق کا مطلب ہے مکمل ایمان جبکہ مطلق الایمان کا مطلب ہے ایمان کا ادنی ترین حصہ۔ طالبِ دعا:محمد اسامہ […]

ھدًی ہمیشہ منصوب کیوں ہوتا ہے؟

سوال: ھدی للمتقین میں ھدی منصوب کیوں ہے؟ جواب: ھدًی اسم مقصور ہے، مرفوع، منصوب اور مجرور تینوں حالتوں میں ھدًی ہی رہتا ہے۔ یہاں ذلک کی خبر ثانی ہے۔ طالبِ دعا:محمد اسامہ سَرسَری کاپی کریں مزید سوالات

کیا ہر نام کے آخر میں تنوین آتی ہے؟

سوال: نام مثلا اردو میں حسن ، کامران ، زبیر ، عمر وغیرہ اور دیگر تمام ناموں کو عربی میں تنوین کے ساتھ پڑھا جا سکتا؟ جواب: عربی گرامر میں یہ دیکھا جائے گا کہ وہ منصرف ہے یا غیر منصرف ہے، اگر غیر منصرف ہو تو بغیر تنوین کے پڑھیں گے جیسے کامرانُ اور […]

زید ضارب ابوہ عمرا کی ترکیب

سوال: زیدٌ ضارب ٌ ابوہ عمرا کی نحوی ترکیب کیا ہوگی؟ جواب: ”زیدٌ“ مبتدا، ”ضاربٌ“ شبہ فعل، ”ابوہ“ مرکب اضافی اس کا فاعل، ”عمرا“ مفعول بہ، مل کر شبہ جملہ ہوکر ”زیدٌ“ کی خبر، ”مبتدا خبر“ مل کر ”جملہ اسمیہ خبریہ“ ہوا۔ طالبِ دعا:محمد اسامہ سَرسَری کاپی کریں مزید سوالات

لفظ ”لنسفعا“ کی تحقیق

آیتِ کریمہ:كَلَّا لَئِنۡ لَّمۡ يَنۡتَهِ ۙ لَنَسۡفَعًۢا بِالنَّاصِيَةِۙ ۞(سورۃ العلق: 15) ترجمہ:خبردار ! اگر وہ باز نہ آیا تو ہم (اسے) پیشانی کے بال پکڑ کر گھسیٹیں گے۔ (آسان ترجمہ قرآن از مفتی محمد تقی عثمانی صاحب) سوال یہ کیا جارہا ہے کہ کیا لفظ لَنَسۡفَعًا میں کتابت کی غلطی ہے؟ یا یہ ظاہری طور […]

عشقِ رسول ﷺ کہنا چاہیے یا حبِّ رسول؟

کچھ لوگ اس بحث کو اس بنیاد پر پیش کرتے ہیں کہ “عشق” کا لفظ عموماً جذبات کے شدید اظہار کے لیے استعمال ہوتا ہے، جو رومانی محبت کی طرف اشارہ کرتا ہے اور یہ بہن، بیٹی یا ماں کے لیے استعمال نہیں کیا جاتا۔ اس لیے وہ سمجھتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ کے […]

افعال مقاربہ کے لیے جب عسی کافی ہے تو کاد، کرب اور اوشک وغیرہ کا اضافہ کیوں؟

سوال: افعال مقاربہ کے لیے جب عسی کافی ہے تو کاد، کرب اور اوشک وغیرہ کا اضافہ کیوں ہے؟ جواب: متردافات کا ہونا معیوب نہیں، پھر کچھ نہ کچھ فرق ضرور ہوتا ہے، نیز کلام میں آواز کے اتار چڑھاؤ کے اعتبار سے مختلف حروف والے الفاظ کو ترجیح دی جاتی ہے، علاوہ ازیں اعتراض […]

عبارت اور متن میں کیا فرق ہے؟

سوال: عبارت اور متن میں کیا فرق ہے؟ جواب: دونوں مترادف ہیں، تحریری مواد کو کہتے ہیں، البتہ متن کبھی فقط اس عبارت کو کہا جاتا ہے جس کی شرح کی گئی ہو۔ طالبِ دعا:محمد اسامہ سَرسَری     کاپی کریں متن کاپی ہوگیا۔ 🙂