عبارت اور متن میں کیا فرق ہے؟
سوال: عبارت اور متن میں کیا فرق ہے؟ جواب: دونوں مترادف ہیں، تحریری مواد کو کہتے ہیں، البتہ متن کبھی فقط اس عبارت کو کہا جاتا ہے جس کی شرح کی گئی ہو۔ طالبِ دعا:محمد اسامہ سَرسَری کاپی کریں متن کاپی ہوگیا۔ 🙂
فضاؤں میں چھایا ہوا ہے درست ہے یا فضاؤں پر؟ (سوال)
سوال: وہ فضاؤں میں چھایا ہوا ہے وہ فضاؤں پر چھایا ہوا ہے کون سا جملہ درست ہے: فضا میں یا فضا پر؟ جواب: دونوں درست ہیں، دونوں کا مطلب الگ الگ ہے۔اگر فضاؤں میں کچھ لوگوں پر وہ چھایا ہوا ہے تو “میں” درست ہے اور اگر یہ مراد یہ ہے کہ فضائیں اس […]
تین ساکن ایک ساتھ ہوں تو شعری وزن کیسے معلوم کریں گے؟ (سوال)
سوال: تین ساکن ایک ساتھ ہوں تو وزن کیسے معلوم کریں گے؟ جواب: عروض کی رو سے دوسرا ساکن متحرک شمار ہوتا ہے اور تیسرا ساکن کالعدم۔ جیسے لفظ”دوست” کا عروضی وزن فاع ہے اور ت کالعدم ہے۔ طالبِ دعا:محمد اسامہ سَرسَری Copy Text Example کاپی کریں متن کاپی ہوگیا۔ 🙂
لفظ کیا کا وزن کیا ہے؟ (سوال)
سوال: لفظ کیا کا وزن کیا ہے؟ جواب: “کیا” کی دو قسمیں ہیں:(1) استفہامیہ (2) فعلیہ (1) استفہامیہ: جیسے “آپ کا کیا نام ہے؟” ، اس کا وزن فع (2) ہے، کیونکہ اس کی ی وزن میں شمار نہیں ہوتی۔غالب کا شعر دیکھیں:دل ناداں تجھے ہوا کیا ہے آخر اس درد کی دوا کیا ہے […]
“تم مؤخر مبتدا ہو” اس مصرع کا کیا مطلب ہے؟ (سوال)
سوال: سر، اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان رحمۃ اللہ علیہ کے اس شعر کا دوسرا مصرع سمجھا دیں۔سب تمھاری ہی خبر تھےتم مؤخر مبتدا ہو جواب: عربی گرامر میں جملہ اسمیہ کے دو جزء ہیں: مبتدا اور خبر، مبتدا عام طور پر پہلے ہوتا ہے، جیسے زیدٌ موجودٌ فی الدار (زید گھر میں موجود […]
سوال نمبر (1) آپ کو شاعری کرتے ہوئے کتنا عرصہ ہو گیا؟
سوال: آپ کو شاعری کرتے کتنا عرصہ ہو گیا؟ جواب: غالباً پچیس سے چھبیس سال، پندرہ سال کی عمر میں یعنی 1999 میں آغاز کیا تھا۔ کاپی کریں مزید سوالات
سوال نمبر (2) شاعری کے شروع میں آپ کو کن مشکلات کا سامنا ہوا؟
سوال: استاد محترمآپ نے جب شاعری کا آغاز کیا آپ کو کن مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جواب: میں نے پورا ایک مجموعہ لکھ ڈالا تھا پھر وزن کا پتا چلا تو اسے ضائع کرکے دوسرا مجموعہ وزن میں لکھا، پھر عیوب سخن کا پتا چلا تو اسے بھی ضائع کرکے تیسرا مجموعہ تیار کیا […]
وصول اور موصول میں کیا فرق ہے؟ (سوال)
سوال: وصول اور موصول میں کیا فرق ہے؟ رہنمائی فرمائیں۔۔ شکریہ جواب: عربی اعتبار سے پہلا مصدر اور دوسرا اسم مفعول ہے۔وصول = پہنچناموصول = پہنچا ہوااردو محاورے میں رقم وصول ہوئی ، وصول پائی اور موصول ہوئی ہم معنی ہیں۔ طالبِ دعا:محمد اسامہ سَرسَری Copy Text Example کاپی کریں متن کاپی ہوگیا۔ 🙂
کیا غالب نے بیدل کا سرقہ کیا ہے؟ (سوال)
سوال: بُوئے گُل، نالۂ دل، دودِ چراغِ محفلہر کہ از بزمِ تو برخاست، پریشاں برخاست(مرزا عبدالقادر بیدلؔ اکبرآبادی) بیدلؔ کے اس شعر کے ساتھ مرزا غالب نے عجب ہی قیامت ڈھائی ہے۔بوئے گل، نالۂ دل، دودِ چراغِ محفلجو تری بزم سے نکلا، سو پریشاں نکلا(مرزا اسد الله خاں غالب) کیا پہلا شعر بیدل کا ہی […]
خواب میں و کیوں نہیں شمار کرتے حالانکہ یہ بیچ میں ہے؟
سوال: حروف علت اگر لفظ کے بیچ میں آجائیں تو وہ وزن میں شمار ہونگے یا نہیںجیسے خواب۔(اسکا وزن کیا ہو گا) جواب: حرف علت ہر جگہ شمار ہوتا ہے الا یہ کہ اس کا وزن میں شمار نہ کرنا اختیاری ہو یا وجوبی۔خواب میں واو معدولہ ہے ، یہ واو فارسی کے کچھ الفاظ […]