بعض دوست جنھوں نے ہماری ویب سائٹ کے استاد شاگرد ٹول میں اپنا اشتہار دیا ہے وہ یہ شکوہ کرتے ہیں کہ اتنے دن ہوگئے مگر اب تک ٹیوخن نہیں ملا، یہ پوسٹ ان دوستوں کی تسلی کے لیے ہے۔
دیکھیں یہ محض ایک اشتہار ہے، جس میں آپ کو بڑے صبر و تحمل سے کام لینا پڑتا ہے، اشتہار میں تین احتمال ہوتے ہیں:
(1) ایک بھی ٹیوشن نہ ملے
(2) ایک ٹیوشن ملے
(3) ایک سے زیادہ ٹیوشنز ملیں
اگر بالفرض یہ بات یقینی ہوتی کہ ٹیوشن ملے گا ہی ملے تو ہم ماہانہ آٹھ سو روپے کے بجائے فیس کا کچھ حصہ بطور کمیشن مقرر کرتے، جیسا کہ ہمارے معلمین والے واٹس ایپ گروپ کا پیکج ہے، جو کہ الحمدللہ ایک طویل عرصے سے جاری ہے۔
اشتہار میں یہ ہوتا ہے کہ اگر ایک مہینے میں ٹیوشن نہ ملے تو اگلے مہینے پھر کوشش کیجیے۔ 🙂
دوسری بات یہ ہے کہ ایک کام ہمارا ہے، ایک آپ کا، ہمارا کام یہ ہے کہ ہم اپنے اس پیج کی پبلسٹی پر ماہانہ کئی ہزار روپے خرچ کرتے رہیں تاکہ ویب سائٹ پر دنیا جہاں سے سیکھنے والے متوجہ ہوتے رہیں، ہم یہ اہتمام سے کر رہے ہیں، دوسری طرف آپ کے کرنے کا کام یہ ہے کہ آپ آن لائن تدریس کے لیے جو ضروری کام ہیں وہ کرتے رہیں اور اپنی پروفائل کو بہتر کرتے رہیں اور اگر آپ نے وہ کام نہیں کیے تو اس سے بھی ٹیوشنز ملنے کی امید کم ہوجاتی ہے۔
اس لیے ضروری ہے کہ آپ ہمارا آن لائن تدریس کورس بھی کرلیں تاکہ آپ کو پتا چلے کہ آن لائن تدریس کے کون کونسے کام آپ کے رہ گئے ہیں۔