محمد اسامہ سَرسَری

لاگ اِن ہوکر 100 کوائنز مفت میں حاصل کریں۔

منہ سے تو بس کلام ہوتا ہے

منہ سے تو بس کلام ہوتا ہے
دل سے ہو پھر سلام ہوتا ہے
ہاتھ اٹھائے ہوے گزر جانا
یہ تو رسما سلام ہوتا ہے
اوئے ہیلو یہ وہ کیا ہے سب
بندے کا کوئی نام ہوتا ہے
جو ہو منسوب نام سے ان کے
خوبصورت وہ نام ہوتا ہے
سیکھو استاذ سے معلم کا
دل میں کیا احترام ہوتا ہے
مصطفیٰ سےجسےبھی نسبت ہو
اونچا اس کا مقام ہوتا ہے
سر کٹاتا ہے حق کی خاطر جو
وہ سبھی کا امام ہوتا ہے
اچھا لگتا ہے شخص وہ عالم
آپ کو جس سے کام ہوتا ہے