محمد اسامہ سَرسَری

لاگ اِن ہوکر 100 کوائنز مفت میں حاصل کریں۔

سوال:
کیا شاعری میں دوسری زبانوں کے الفاظ شامل کیئے جا سکتے ہیں جیسے عربی انگریزی

جواب:
دیگر زبانوں کے الفاظ تین طرح کے ہیں:
(1) وہ الفاظ جو اردو میں بکثرت مستعمل ہیں جیسے مدرسہ عربی کا اور اسکول انگریزی کا لفظ اردو میں رائج ہیں، ایسے الفاظ کو ہر طرح کی شاعری میں لاسکتے ہیں۔
(2) وہ الفاظ جو اردو میں بہت کم استعمال ہوتے ہیں جیسے انسٹیٹیوٹ (انگریزی) اور معہد(عربی) ، ایسے الفاظ کا اردو شاعری میں اصول یہ ہے کہ عربی یا فارسی کا ہو تو چل جائے گا اور اگر سنسکرتی یا انگریزی کا ہو تو غیر فصیح شمار ہوگا۔
(3) وہ الفاظ جو اردو میں مستعمل ہی نہیں جیسے ہسپتال اور دواخانے کے لیے ہاسپٹل (انگریزی) اور مستشفٰی (عربی) ، ایسے الفاظ کا استعمال کلام کو غیر فصیح و غیر بلیغ کردیتا ہے۔

نوٹ: شاعری کی کسی بھی صنف میں لسانیاتی فضا یکساں رکھنی چاہیے یعنی اگر عربی و فارسی کے الفاظ زیادہ ہیں تو انگریزی اور ہندی کے نہیں ہونے چاہییں الا یہ کہ متبادل دستیاب ہی نہ ہو۔

طالبِ دعا:
محمد اسامہ سَرسَری