محمد اسامہ سَرسَری

لاگ اِن ہوکر 100 کوائنز مفت میں حاصل کریں۔

کیا ہر نام کے آخر میں تنوین آتی ہے؟

سوال:

نام مثلا اردو میں حسن ، کامران ، زبیر ، عمر وغیرہ اور دیگر تمام ناموں کو عربی میں تنوین کے ساتھ پڑھا جا سکتا؟

جواب:

عربی گرامر میں یہ دیکھا جائے گا کہ وہ منصرف ہے یا غیر منصرف ہے، اگر غیر منصرف ہو تو بغیر تنوین کے پڑھیں گے جیسے کامرانُ اور عمرُ اور اگر منصرف ہو تو تنوین کے ساتھ جیسے حسنٌ، زبیرٌ، ماسوائے اس کے کہ کوئی اور مانع تنوین ہو جیسے عاشقین، مرسلین، حسنین، انعمتَ وغیرہ۔