سوال:
اردو میں مذکر اور مؤنث کی پہچان کیسے ہو ؟
جواب:
اردو میں مذکر اور مؤنث کی پہچان کے لیے چند عمومی اصول ہیں، مثلا الفاظ کا اختتام اہم ہوتا ہے، جیسے ”ی“ پر ختم ہونے والے الفاظ عموماً مؤنث ہوتے ہیں، جیسے ”بڑی“، ”چھوٹی“، ”اچھی“، ”بری“، نیز فطری جنس بھی رہنمائی کرتی ہے، مثلاً مرد اور بیل مذکر ہیں جبکہ عورت اور گائے مؤنث ہیں۔ علاوہ ازیں محاوراتی استعمال بھی اہم ہے، جیسے ”چاند“ اور ”سورج“ دونوں مذکر سمجھے جاتے ہیں، جبکہ ”ہوا“ اور ”خلا“ مؤنث ہیں، اسی طرح ”نماز“ مؤنث جبکہ ”روزہ“ مذکر ہے۔ ان اصولوں کے باوجود لغت سے مدد لینا بہتر ہوتا ہے کیونکہ استثنائی صورتیں بھی بہت سی موجود ہوتی ہیں۔
طالبِ دعا:
محمد اسامہ سَرسَری