محمد اسامہ سَرسَری

لاگ اِن ہوکر 100 کوائنز مفت میں حاصل کریں۔

حروف تہجی مذکر ہیں یا مؤنث؟

سوال:

کیا فرماتے ہیں علمائے دین کہ حروف تہجی/ابجد مذکر ہیں یا مؤنث جیسے کہ چھوٹی سین بڑی شین، چھوٹی "ی" بڑی "ے" اور "قاف" اور "کاف" کے بارے میں کیا استعمال ہو، مذکر یا مؤنث۔ رہنمائی فرما کر عند اللّٰہ ماجور ہوں۔

جواب:

حروف تہجی کی تذکیر و تانیث کا اصول یہ ہے کہ یہ تین قسم کے حروف ہیں: (1) وہ حروف جن کے نام دو حرفی ہیں، جیسے: بے، پے، تے، ٹے، ثے، چے، حے، خے، رے، ڑے، زے، ژے، طے، ظے، فے، ہے، یے یہ سب مؤنث ہیں۔ (2) وہ حروف جن کے نام دو حرفی سے زیادہ ہیں، جیسے: الف، جیم، دال، ڈال، ذال، سین، شین، صاد، ضاد، عین، غین، قاف، کاف، گاف، لام، میم، نون، واؤ، ہمزہ یہ سب مذکر ہیں۔ (3) وہ حروف جن کے ساتھ دو چشمی ہاء (ھ) مل کر آرہی ہے، جیسے: بھ، پھ، تھ، ٹھ، جھ، چھ، دھ، ڈھ، رھ، ڑھ، کھ، گھ، لھ، مھ، نھ یہ سب بھی مذکر ہیں۔