محمد اسامہ سَرسَری

لاگ اِن ہوکر 100 کوائنز مفت میں حاصل کریں۔

سوال:
فاعلاتن کو بعض عروضی کتابوں میں فاع لاتن بھی لکھتے ہیں، پوچھنا یہ ہے کہ جب وزن ایک ہی ہے تو فاعلاتن اور فاع لاتن میں کیا فرق ہے؟

جواب:
فاعلاتن کو متصل اور فاع لاتن کو منفصل کہتے ہیں، دونوں کا وزن ایک ہی ہے مگر عروضی اعتبار سے یہ ارکان بنتے ہیں اسباب اور اوتاد سے تو چونکہ فاعلاتن کے اجزاء یہ ہیں:
۱) سبب خفیف = فا
۲) وتد مجموع = علا
۳) سبب خفیف = تُن

جبکہ فاعِ لاتن (منفصل) کے اجزاء یہ ہیں:
۱) وتدِ مفروق = فاعِ
۲) سبب خفیف = لا
۳) سبب خفیف = تُن

اس لیے منفصل کو فاع لاتن لکھتے ہیں تاکہ پہلا وتد “فاع” اگلے سبب سے خلط نہ ہوجائے۔

طالبِ دعا:
محمد اسامہ سَرسَری