محمد اسامہ سَرسَری

لاگ اِن ہوکر 100 کوائنز مفت میں حاصل کریں۔

مبتدا کے عاملِ معنوی سے کیا مراد ہے؟

سوال:

السلام علیکم مبتدہ اور خبرکا عامل عامل معنوی ہوتا ہے اور وہ ہی دونوں کو رفع دیتا ہے ۔ مولانا ! اسکی ذرا وضاحت کردیں ۔

جواب:

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔ درست لفظ مبتدا ہے۔ دیکھیں دو چیزیں ہیں: لفظ اور معنی۔ یہ جو عبارت ابھی آپ پڑھ رہے ہیں یہ الفاظ پر مشتمل ہے، اسی طرح عامل اگر لفظوں میں نظر آئے تو اسے عاملِ لفظی کہتے ہیں، جیسے فاعل کا عامل فعل ہے اور یہ عاملِ لفظی ہے، مثلاً فَتَحَ زَیْدٌ میں زید کو رفع کا عمل دینے والا عامل فتح کا لفظ ہے، اب آتے ہیں مبتدا اور خبر کی طرف، مثلاً زَیْدٌ قَائِمٌ میں زید مبتدا ہے اور مرفوع ہے، اسے رفع دینے والا کوئی لفظ نہیں جو اس جملے (زَیْدٌ قَائِمٌ) میں نظر آرہا ہو بلکہ اس کا عامل اس کا ابتدا میں آنا ہے اور یہ چیز لفظ نہیں بلکہ معنوی ہے، اس لیے کہتے ہیں مبتدا کا عامل معنوی ہوتا ہے۔ البتہ ایک قول یہ بھی ہے کہ مبتدا کا عامل خبر ہے اور خبر کا عامل مبتدا، اس صورت میں عامل لفظی ہے کیونکہ مبتدا اور خبر دونوں لفظوں میں نظر آرہے ہیں۔