محمد اسامہ سَرسَری

لاگ اِن ہوکر 100 کوائنز مفت میں حاصل کریں۔

القاموس الوحید میں لفظ سے پہلے علامت • کا کیا مطلب ہے؟

سوال: القاموس الوحید میں جو لفظ سے پہلے علامت • ہوتی ہے اس مطلب کیا ہوتا ہے؟ جواب: القاموس الوحید میں لفظوں کو حروف اصلیہ کی ترتیب پر پیش کیا گیا ہے، ف کلمے کو بطور کتاب ، ع کلمے کو بطور فصل اور ل کلمے کو فصل کے مختلف موضوعات کے طور پر پیش […]

ھدًی کیا صیغہ ہے؟

سوال: السلام علیکم سر!ھدیً صیغہ کیا ہے ؟ جواب: وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔یہ باب ضرب یضرب کا مصدر ہے، ناقص یائی، اصل میں ھُدَیٌ تھا، باع کے قاعدے سے ی کو الف سے بدل دیا، پھر الف کو اجتماع ساکنین کی وجہ سے گرادیا، ھُدًی ہوگیا۔

قرآن کونسا صیغہ ہے؟

سوال: قرآن کونسا صیغہ ہے؟ جواب: قرآن قرأ باب فتح سے مصدر بمعنی اسم مفعول ہے یعنی پڑھا گیا۔

مصلین کی تعلیل

سوال: مصلین اصل میں کیا تھا، مکمل تعلیل کریں۔ جواب: اصل میں مُصَلِّیِیْنَ بروزن مصرّفین تھا ، یاء کو اَظْبٍ کے قاعدے سے ساکن کرکے اجتماع ساکنین کی وجہ سے گرادیا۔ مصلین ہوگیا۔

فعل ماضی مبنی بر سکون کب ہوتا ہے؟

سوال: ما هي الاحوال التى تكون فيها الفعل الماضي مبنيا على السكون؟ جواب: بناء الماضی علی السکون یکون علی اتصاله الضمیر المرفوع المتحرك و هذا من فتحن الي فتحنا

ضربتا صیغے میں ایک اشکال

سوال: استاذ محترم! ضَرَبَتَا میں چار حرکات ہیں، پھر بھی کوئی حذف نہیں کیا؟مع احترام جواب: کیونکہ ضَرَبَتَا میں ت اصل میں ساکن تھی، اسے الف کی وجہ سے حرکت دی گئی تو چونکہ یہ حرکت عارضی ہے اس لیے یہ کالعدم ہے لہذا اس صیغے میں توالیِ حرکات نہیں پائی جارہی بخلاف ضَرَبْنَ کے […]

اُم کی تثنیہ اور حروف اصلیہ

سوال: اُمٌّ واحد جمع امّھات ، سر تثنیہ کس وزن پر آئے گی؟ جمع “امھات” میں” ھا” اصلی ہے کہ نہیں؟ جواب: ام کی تثنیہ اُمَّانِ ہے۔ امھات میں ہاء زائد ہے۔لسان العرب میں ہے:فأَما الْجَمْعُ فأَكثر الْعَرَبِ عَلَى أُمَّهات، وَمِنْهُمْ مَنْ يَقُولُ أُمَّات، وَقَالَ الْمُبَرِّدُ: وَالْهَاءُ مِنْ حُرُوفِ الزِّيَادَةِ، وَهِيَ مَزِيدَةٌ فِي الأُمَّهات، والأَصل […]

تلک الرسل میں تلک واحد کیوں ہے؟

سوال:تیسرے پارے میں جو تلک الرسل ہے اس میں تو رسل مذکر ہے تو اس کے لیے تلک مؤنث اسم اشارہ کیوں استعمال ہیں؟ جواب:نحوی اعتبار سے جمع مکسر واحد مؤنث کے حکم میں ہوتی ہے، جیسے وتکون الجبال کالعھن المنفوش۔ طالبِ دعا:محمد اسامہ سَرسَری

لفظ اَوَّل کی صرفی تحقیق

لفظ اول کی صرفی تحقیق سوال:لفظ اَوَّل کی صرفی تحقیق کیا ہے؟ جواب:لسان العرب میں اس لفظ کی تفصیل کا خلاصہ یہ ہے کہ لفظ اَوّل کے حروف اصلیہ میں تین اقوال ہیں: (الف) ء و ل:اَوَّل اصل میں أءول تھا، ء کو واو سے بدل کر واو میں ادغام کردیا۔ (ب) و و ل:      […]

تقویٰ کی صرف صغیر

سوال:تقویٰ کی صرف صغیر کیسے ہوگی؟ جواب:تقوی کے حروف اصلیہ میں دو احتمال ہیں:(1) ت ق ی(2) و ق یپہلی صورت میں یہ مجرد سے مستعمل نہیں جبکہ دوسری صورت میں یہ ضرب یضرب سے ہے اور صرف صغیر اس طرح ہوگی:وَقٰی یَقِیْ وَقْیًا فھو وَاقٍ ووُقِیَ یُوْقٰی وَقْیًا فذاك مَوْقِیٌّ الامر: قِ لِتُوْقَ لِیَقِ […]