یوٹیوب چینل سے کمائی کیسے شروع کی جاتی ہے؟

سوال

یوٹیوب پارٹنر پروگرام کے ذریعے چینل کو monetize کرنے کا طریقہ کیا ہے؟

جواب

یوٹیوب سے کمائی شروع کرنے کے لیے آپ کو یوٹیوب پارٹنر پروگرام میں شمولیت حاصل کرنی ہوتی ہے۔ اس کے لیے ضروری ہے کہ آپ کے چینل پر گزشتہ 12 مہینوں میں 1000 سبسکرائبرز اور 4000 گھنٹے واچ ٹائم ہو، یا شارٹس پر 10 ملین ویوز ہوں۔ جب آپ یہ معیار پورا کر لیں تو یوٹیوب اسٹوڈیو کے Monetization سیکشن میں جا کر درخواست دیں۔ منظوری کے بعد آپ ویڈیوز پر اشتہارات، چینل ممبرشپ، سپر چیٹس اور دیگر ذرائع سے آمدنی حاصل کر سکتے ہیں۔ اس آمدنی کے جواز میں علمائے کرام کا اختلاف ہے، بیشتر علمائے کرام کی رائے میں یہ آمدنی جائز نہیں، اجتناب لازم ہے، لہذا دیگر ذرائع آمدن سے کمائیں جیسے اپنے سبسکرائبرز کو اپنی پروڈکٹس بیچیں، انھیں اپنی سروسز مہیا کریں، کمپنیوں کے جائز اشتہار مینولی لگائیں۔

تمام سوالات